Urdu Page 502

ਦੁਖ ਅਨੇਰਾ ਭੈ ਬਿਨਾਸੇ ਪਾਪ ਗਏ ਨਿਖੂਟਿ ॥੧॥

دُکھ انیرا بھےَ بِناسے پاپ گۓ نِکھوُٹِ ॥੧॥

لفظی معنی:

گر پر سادی ۔ رحمت مرشد سے ۔ سنکا۔ شک ۔ شبہ ۔ وہم ۔ انیر ۔ لا علمی ۔ جہالت۔ بھے ۔ خوف۔ وناسے ۔ مٹائے ۔ پاپ ۔ گناہ ۔ نکھوٹ۔ ختم ہوئے (1)

ترجمہ معہ تشریح:

اور عذاب، روحانی جہالت و لا علمی اور خوف مٹ جاتے ہیں اور گناہگاری نہیں رہتی۔ (1)

ਹਰਿ ਹਰਿ ਨਾਮ ਕੀ ਮਨਿ
ਪ੍ਰੀਤਿ ॥ ਮਿਲਿ ਸਾਧ ਬਚਨ ਗੋਬਿੰਦ ਧਿਆਏ ਮਹਾ ਨਿਰਮਲ ਰੀਤਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥

ہرِ ہرِ نام کیِ منِ پ٘ریِتِ ॥

مِلِ سادھ بچن گوبِنّد دھِیاۓ مہا نِرمل ریِتِ ॥੧॥ رہاءُ ॥

لفظی معنی:

پریت ۔ پیار ۔ پریم ۔ سادھ بچن ۔ کلام پاکدامن ۔ واعظ پاکدامن۔ گو بند دھیائے ۔ خدا کو یاد کرتے ۔ مہا نرملریت ۔ یہ ایک پاک رسم یا رواج ہے (1) رہاؤ۔

ترجمہ معہ تشریح:

جس انسان کے دل میں الہٰی نام سے پیار ہو جاتا ہے اور مرشد کے میلاپ اور کلام مرشد کے ذریعے خدا کو یاد کرتاہے اس کی طرز زندگی بہت پاک ہو جاتی ہے (1) رہاؤ۔

ਜਾਪ ਤਾਪ ਅਨੇਕ ਕਰਣੀ
ਸਫਲ ਸਿਮਰਤ ਨਾਮ ॥ ਕਰਿ ਅਨੁਗ੍ਰਹੁ ਆਪਿ ਰਾਖੇ ਭਏ ਪੂਰਨ ਕਾਮ ॥੨॥

جاپ تاپ انیک کرنھیِ سپھل سِمرت نام ॥

کرِ انُگ٘رہُ آپِ راکھے بھۓ پوُرن کام ॥੨॥

لفظی معنی:

جاپ تاپ ۔ عبادت وریاضت ۔ انیک کرنی ۔ بہت سے اعمال ۔ سپھل ۔ پھل دائک ۔ برآور ۔ سمرت نام سچ اور حقیقت کو یاد کرتا ہے ۔ کر انگریہہ ۔ اپنی کرم و عنایت سے (2)

ترجمہ معہ تشریح:

الہٰی نام یعنی کو یاد کرنا ہی عبادت و ریاضت اور نیک اعمال ہے۔ خدا اپنی کرم وعنایت سے خودمحافظ ہوکر تمام کام مکمل کردیتا ہے۔ (2)

ਸਾਸਿ ਸਾਸਿ ਨ ਬਿਸਰੁ ਕਬਹੂੰ
ਬ੍ਰਹਮ ਪ੍ਰਭ ਸਮਰਥ ॥ ਗੁਣ ਅਨਿਕ ਰਸਨਾ ਕਿਆ ਬਖਾਨੈ ਅਗਨਤ ਸਦਾ ਅਕਥ ॥੩॥

ساسِ ساسِ ن بِسرُ کبہوُنّ ب٘رہم پ٘ربھ سمرتھ ॥

گُنھ انِک رسنا کِیا بکھانےَ اگنت سدا اکتھ ॥੩॥

لفظی معنی:

برہم ۔ پربھ ۔ خدا ۔ عظمت ۔ سمرتھ ۔ کے لائق ہے ۔ طاقت رکھتا ہے ۔ انک ۔ بیشمار ۔ رسنا۔ زبان۔ رکھانے ۔ بیان گرے ۔ اگرت ۔ شمار سے باہر ۔ اکتھ ۔ نا قابل بیان (3)

ترجمہ معہ تشریح:

ایک لمحہ کے لیئے بھی خدا کو نہ بھلاؤ اس سب طاقتوں کے مالک خدا کو یاد رکھو۔ خدا بیشمار اوصاف رکھنے والا ہے جو زبان بیان کرنے سے قاصر ہے جو بیان نہیں ہو سکتے۔ (3)

ਦੀਨ ਦਰਦ ਨਿਵਾਰਿ
ਤਾਰਣ ਦਇਆਲ ਕਿਰਪਾ ਕਰਣ ॥ ਅਟਲ ਪਦਵੀ ਨਾਮ ਸਿਮਰਣ ਦ੍ਰਿੜੁ ਨਾਨਕ ਹਰਿ ਹਰਿ ਸਰਣ ॥੪॥੩॥੨੯॥

دیِن درد نِۄارِ تارنھ دئِیال کِرپا کرنھ ॥

اٹل پدۄیِ نام سِمرنھ د٘رِڑُ نانک ہرِ ہرِ سرنھ ॥੪॥੩॥੨੯॥

لفظی معنی:

دین درد نوار ۔ غریبوں ۔ ناتوانوں کے درد و عذاب دور کرنے والا۔ تارن ۔ کامیابی عنایت کرنے والا۔ دیال۔ مہربان۔ کر پا کرن ۔ رحمان ۔ اٹل پدوی ۔ صدیوی رتبہ۔نام سمرن ۔ ریاضت نام ۔ مراد سچ و حقیقت کی یاد۔

ترجمہ معہ تشریح:

خدا غریبوں ناتوانوں کے عذاب و تکلیف دور کرنے اور انہیں کامیاب زندگی بسر کرنے کے لائق بنانے کی حیثیت و قوت رکھتا ہے رحمان الرحیم ہے اور ہر ایک پر اپنی رحمت برساتا ہے ۔ الہٰی نام کا بلند ترین بلند عظمت رتبہ اسے روحانی زندگی کا جو ملتا ہے ۔ اے نانک الہٰی نام کو اپنے دل میں پختہ کرکے بسا اور الہٰی زیر سایہ رہ ۔

ਗੂਜਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ ਅਹੰਬੁਧਿ ਬਹੁ ਸਘਨ ਮਾਇਆ ਮਹਾ ਦੀਰਘ ਰੋਗੁ ॥ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਅਉਖਧੁ ਗੁਰਿ
ਨਾਮੁ ਦੀਨੋ ਕਰਣ ਕਾਰਣ ਜੋਗੁ ॥੧॥

گوُجریِ مہلا ੫॥

اہنّبُدھِ بہُ سگھن مائِیا مہا دیِرگھ روگُ ॥

ہرِ نامُ ائُکھدھُ گُرِ نامُ دیِنو کرنھ کارنھ جوگُ ॥੧॥

لفظی معنی:

اہنبدھ ۔ غرور ۔ تکبر۔ بہو سگن مائیا۔ سرمایہ کی بہتات۔ مہا ۔ بھاری ۔ دھیرگ روگ ۔ بھاری بیماری ۔ ہر نام اوکھد ۔ الہٰی نام ۔ سچ و حقیقت۔ اوکھد ۔ دوائی ۔ گر ۔ مرشد ۔ نام دینو ۔سچ و حقیقت عنایت فمرائی ۔ کرن کارن جوگ ۔ جو سبب اورمواقع پیدا کرنے کی حیثیت اور طاقت رکھتا ہے (1)

ترجمہ:

تکبر و غرور اور سرمایہ کی بہتات بڑی نامراد بیماری ہے الہٰی نام کی روحانی دوائی مرشد عنایت کرتا ہے ۔ جس میں الہٰی میلاپ کے تمام مواقع جات اور سبب پیدا کرنے کی توفیق ہے۔ (1)

ਮਨਿ ਤਨਿ ਬਾਛੀਐ ਜਨ ਧੂਰਿ ॥ ਕੋਟਿ ਜਨਮ ਕੇ ਲਹਹਿ ਪਾਤਿਕ
ਗੋਬਿੰਦ ਲੋਚਾ ਪੂਰਿ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥

منِ تنِ باچھیِئےَ جن دھوُرِ ॥

کوٹِ جنم کے لہہِ پاتِک گوبِنّد لوچا پوُرِ ॥੧॥ رہاءُ ॥

لفظی معنی:

من تن ۔ دل و جان سے ۔ بانچیئے ۔ چاہیئے ۔ جن دہور ۔ دہول چاہیئے خادم کو ۔ پاتک ۔ گناہ ۔ دوش۔ لوچا۔ خواہش۔ (1) رہاؤ۔

ترجمہ:

اے انسانوں دل و جان سے خادمان خدا کی دہول کی خواہش پیدا کرؤ۔ان کی زہول ہی سے کروڑوں زندگیوں کے گناہوں کی غلاظت دور ہو جاتی ہے (1) رہاؤ۔

ਆਦਿ ਅੰਤੇ ਮਧਿ ਆਸਾ ਕੂਕਰੀ ਬਿਕਰਾਲ ॥ ਗੁਰ ਗਿਆਨ ਕੀਰਤਨ
ਗੋਬਿੰਦ ਰਮਣੰ ਕਾਟੀਐ ਜਮ ਜਾਲ ॥੨॥

آدِ انّتے مدھِ آسا کوُکریِ بِکرال ॥

گُر گِیان کیِرتن گوبِنّد رمنھنّ کاٹیِئےَ جم جال ॥੨॥

لفظی معنی:

آد۔ آغاز ۔ مدھ ۔ درمیان ۔ انتے ۔ آخر ۔ آسا۔ امدیں ۔ کوکری ۔ کتے جیسی ۔ وکرال ۔ خوفناک ۔ گر گیان ۔ علم مرشدی ۔ کیرتن ۔ حمدوثناہ ۔ گوبند رمسننگ ۔ الہٰی یاد (2)

ترجمہ:

اول آخر اور درمیانی امیدیں کتے کی مانند جو روٹی کے لئے بھٹکتے پھرتے ہیں خوفناک ہیں۔ علم مرشد اور الہٰی حمد وثناہ اور الہٰی محبت میں محو ومجذوب ہونے سے روحانی موت کے پھندے ٹوٹ جاتے ہیں (2)

ਕਾਮ ਕ੍ਰੋਧ ਲੋਭ ਮੋਹ ਮੂਠੇ ਸਦਾ ਆਵਾ ਗਵਣ ॥ ਪ੍ਰਭ ਪ੍ਰੇਮ ਭਗਤਿ
ਗੁਪਾਲ ਸਿਮਰਣ ਮਿਟਤ ਜੋਨੀ ਭਵਣ ॥੩॥

کام ک٘رودھ لوبھ موہ موُٹھے سدا آۄا گۄنھ ॥

پ٘ربھ پ٘ریم بھگتِ گُپال سِمرنھ مِٹت جونیِ بھۄنھ ॥੩॥

لفظی معنی:

موٹھے کے فریب میں ۔ آواگو ن۔ تناسک۔ جونی بھون ۔ روحانی موت کا چکر (3)

ترجمہ:

شہوت ۔ غصہ ۔ لالچ اور دنیاوی محبت کے فریب میں ہمیشہ انسان تناسخ میں رہتا ہے ۔ الہٰی محبت اور ریاض الہٰی اور یاد خدا سے تناسخ ختم ہوجاتا ہے (3)

ਮਿਤ੍ਰ ਪੁਤ੍ਰ ਕਲਤ੍ਰ ਸੁਰ ਰਿਦ ਤੀਨਿ ਤਾਪ ਜਲੰਤ ॥ ਜਪਿ ਰਾਮ ਰਾਮਾ
ਦੁਖ ਨਿਵਾਰੇ ਮਿਲੈ ਹਰਿ ਜਨ ਸੰਤ ॥੪॥

مِت٘ر پُت٘ر کلت٘ر سُر رِد تیِنِ تاپ جلنّت ॥

جپِ رام راما دُکھ نِۄارے مِلےَ ہرِ جن سنّت ॥੪॥

لفظی معنی:

تین تاپ ۔ آدھ ۔ بیادھ اپادھ ۔ آد۔ منوروگ ۔ بیبادھ ۔ جسمانی بیماری ۔ اپادھ ۔ شک و شبہات کی بیماری (4)

ترجمہ:

دوست ۔ فرزند اور بیوی کی دلی محبت سے ذہنی کوفت، جسمانی بیماری اور شکوک و شبہات کی وبا میں انسان مبتلا رہتا ہے ۔ اور کوفت برداشت کرتا ہے ۔ الہٰی یاد وریاض سے عذاب ختم ہوجاتا ہے ۔ الہٰی خادم پاکدامن خدا رسیدہ سنت کا شرف حاصل ہوتا ہے۔ (4)

ਸਰਬ ਬਿਧਿ ਭ੍ਰਮਤੇ ਪੁਕਾਰਹਿ ਕਤਹਿ ਨਾਹੀ ਛੋਟਿ ॥ ਹਰਿ ਚਰਣ ਸਰਣ
ਅਪਾਰ ਪ੍ਰਭ ਕੇ ਦ੍ਰਿੜੁ ਗਹੀ ਨਾਨਕ ਓਟ ॥੫॥੪॥੩੦॥

سرب بِدھِ بھ٘رمتے پُکارہِ کتہِ ناہیِ چھوٹِ ॥

ہرِ چرنھ سرنھ اپار پ٘ربھ کے د٘رِڑُ گہیِ نانک اوٹ ॥੫॥੪॥੩੦॥

لفظی معنی:

سرب بدھ ۔ سارے طریقوں اور وسیلوں سے ۔ بھرمتے ۔ بھٹکتے پھرتے ۔ کیہہ۔ کہں بھی ۔ چھوٹ ۔ نجات ۔ آزادی۔ درڑھ ۔ پکی ۔ پختہ ۔ گہی ۔ پکڑی ۔ اوٹ ۔ اسرا۔

ترجمہ:

بیشمار طریقوں سے بھٹکے پھرتے ہیں آہ وزاری کرتے ہیں کہیں نجات و آزادی حاصل نہیں ہوتی ۔ خدا کی یاد کا سایہ جو اعداد و شمار سے بعیدا ور لامحدودہے پختہ طور پر لے لیا ہے اور نانک کو اسی کا آسرا ہے ۔

ਗੂਜਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੪ ਦੁਪਦੇ ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥

ਆਰਾਧਿ ਸ੍ਰੀਧਰ ਸਫਲ ਮੂਰਤਿ ਕਰਣ ਕਾਰਣ ਜੋਗੁ ॥ ਗੁਣ ਰਮਣ

ਸ੍ਰਵਣ ਅਪਾਰ ਮਹਿਮਾ ਫਿਰਿ ਨ ਹੋਤ ਬਿਓਗੁ ॥੧॥

گوُجریِ مہلا ੫ گھرُ ੪ دُپدے

ੴ ستِگُر پ٘رسادِ ॥

آرادھِ س٘ریِدھر سپھل موُرتِ کرنھ کارنھ جوگُ ॥

گُنھ رمنھ س٘رۄنھ اپار مہِما پھِرِ ن ہوت بِئوگُ ॥੧॥

لفظی معنی:

آرادھ سر یدھر ۔ خدا کو یاد کر ۔ سپھل۔ برآور۔ کامیاب ۔ مورت۔ دیدار۔ کرن کارن جوگ جس میں سبب اور موقعہ پیدا کرنے کی توفیق ہے ۔ گن ۔ وصف۔ رمن۔ سرائی ۔ صفت کرنا۔ سرون ۔ سننا۔ اپار مہما ۔لا محدود عطمت و حشمت۔ بیوگ ۔ جدائی (1)

ترجمہ:

خدا کو یاد کر جس کے دیدار سے زندگی کامیاب ہوتی ہے ۔ جو سبب بنانے اور موقعے پیدا کرنے کی توفیق رکھتا ہے ۔ اس کی بشیمار لا محدود عظمت و حشمت کی تعریف کرنے اور سننے سے اس سے جدائی نہیں ملتی۔ (1)

ਮਨ ਚਰਣਾਰਬਿੰਦ ਉਪਾਸ ॥ ਕਲਿ ਕਲੇਸ ਮਿਟੰਤ
ਸਿਮਰਣਿ ਕਾਟਿ ਜਮਦੂਤ ਫਾਸ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥

من چرنھاربِنّد اُپاس ॥

کلِ کلیس مِٹنّت سِمرنھِ کاٹِ جمدوُت پھاس ॥੧॥ رہاءُ ॥

لفظی معنی:

چرنا بند۔ پائے الہٰی ۔ اپاس۔ تعریف کر ۔ کل کلیس ۔ لڑائی جھگرا ۔ جمدودت پھاس۔ موت کا پھندہ ۔1( رہاؤ۔

ترجمہ:

اے دل خدا کی صفت و صلاح کرتا رہ ۔ اس کی یاد سے عذاب اور جھگڑے مٹ جاتے ہیں اور موت کا پھندہ کٹ جاتاہے مراد انسان کی روحانی واخلاقی موت واقع نہیں ہوتی (1) رہاؤ۔

ਸਤ੍ਰੁ ਦਹਨ ਹਰਿ ਨਾਮ ਕਹਨ ਅਵਰ ਕਛੁ ਨ ਉਪਾਉ ॥
ਕਰਿ ਅਨੁਗ੍ਰਹੁ ਪ੍ਰਭੂ ਮੇਰੇ ਨਾਨਕ ਨਾਮ ਸੁਆਉ ॥੨॥੧॥੩੧॥

ست٘رُ دہن ہرِ نام کہن اۄر کچھُ ن اُپاءُ ॥

کرِ انُگ٘رہُ پ٘ربھوُ میرے نانک نام سُیاءُ ॥੨॥੧॥੩੧॥

لفظی معنی:

ستر۔ شترو ۔ دشمن۔ دہن ۔ جلانا ۔ ہرنام کہن ۔ الہٰی حمدوثناہ ۔ اپاؤ۔ حیلہ ۔ چارہ ۔ انگریہہ ۔ کرم وعنایت ۔ سوآؤ۔ مطلب ۔ مقصد۔

ترجمہ:

الہٰی نام و الہٰی حمدوثناہ کے بغیر دوسرا کوئی چارہ نہیں ۔ اے خدا کرم وعنایت فرما نانک کے لیئے زندگی کا مقصد الہٰی نام یاد رکھنا ہی ہے ۔

ਗੂਜਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ ਤੂੰ ਸਮਰਥੁ ਸਰਨਿ ਕੋ
ਦਾਤਾ ਦੁਖ ਭੰਜਨੁ ਸੁਖ ਰਾਇ ॥ ਜਾਹਿ ਕਲੇਸ ਮਿਟੇ ਭੈ ਭਰਮਾ ਨਿਰਮਲ ਗੁਣ ਪ੍ਰਭ ਗਾਇ ॥੧॥

گوُجریِ مہلا ੫॥

توُنّ سمرتھُ سرنِ کو داتا دُکھ بھنّجنُ سُکھ راءِ ॥

جاہِ کلیس مِٹے بھےَ بھرما نِرمل گُنھ پ٘ربھ گاءِ ॥੧॥

لفظی معنی:

سمرتھ سرن ۔ پناہ دینے کی توفیق رکھنے والا۔ دکھ بھنجن ۔ عذاب مٹانے والا۔ سکھ رائے ۔ آرام و آسائش کا شہنشاہ ۔ جائے کلیس ۔ جھگڑے ختم ہوتے ہیں۔ مٹے ۔ بھے بھرما۔ خوف اور وہم و گمان مٹتا ہے ۔ نرمل پربھ گائے ۔ پاک خدا کی صفت صلاح سے ۔ (1)

ترجمہ:

اے خدا تو عذاب اور دکھ درد مٹانے سکھ و آرام آسائش دینے والا ہے اور دنیا تیری زیر حکمرانی ہے اور تو اس حیثیت میں ہے اور توفیق رکھتا ہے۔ تیرے پاک اوصاف کی حمد سرائی سےخوف اور وہم گمان دور ہوجاتے ہیں۔ (1)

ਗੋਵਿੰਦ
ਤੁਝ ਬਿਨੁ ਅਵਰੁ ਨ ਠਾਉ ॥ ਕਰਿ ਕਿਰਪਾ ਪਾਰਬ੍ਰਹਮ ਸੁਆਮੀ ਜਪੀ ਤੁਮਾਰਾ ਨਾਉ ॥ ਰਹਾਉ ॥

گوۄِنّد تُجھ بِنُ اۄرُ ن ٹھاءُ ॥

کرِ کِرپا پارب٘رہم سُیامیِ جپیِ تُمارا ناءُ ॥ رہاءُ ॥

لفظی معنی:

ٹھاؤں۔ ٹھکانہ ۔ پار برہم سوآمی ۔پار لگانے والے آقا (1) رہاؤ۔

ترجمہ:

اے خدا تیرے بغیر میرا اورکہیں ٹھکانہ نہیں۔ اے میرے دنیاوی برائیوں کے سمندر سے پار لگانے والے آقا کرم و عنایت فرما مہربانی کر کہ میں تیرا نام یاد رکھوں (1) رہاؤ۔

ਸਤਿਗੁਰ ਸੇਵਿ ਲਗੇ ਹਰਿ ਚਰਨੀ ਵਡੈ ਭਾਗਿ ਲਿਵ ਲਾਗੀ ॥

ستِگُر سیۄِ لگے ہرِ چرنیِ ۄڈےَ بھاگِ لِۄ لاگیِ ॥

ترجمہ:

مرشد کی تعلیم پر عمل کرنے کی خدمت اور الہٰی محبت بلند قسمت سے ملتی ہے ۔ جس سے ان کا خدا سے محبت اور رشتہ بنتاہے ۔

error: Content is protected !!