ਜਿਉ ਬੋਲਾਵਹਿ ਤਿਉ ਬੋਲਹ ਸੁਆਮੀ ਕੁਦਰਤਿ ਕਵਨ ਹਮਾਰੀ ॥ ਸਾਧਸੰਗਿ ਨਾਨਕ ਜਸੁ ਗਾਇਓ ਜੋ
ਪ੍ਰਭ ਕੀ ਅਤਿ ਪਿਆਰੀ ॥੮॥੧॥੮॥
جِءُ بولاۄہِ تِءُ بولہ سُیامیِ کُدرتِ کۄن ہماریِ ॥
سادھسنّگِ نانک جسُ گائِئو جو پ٘ربھ کیِ اتِ پِیاریِ ॥੮॥੧॥੮॥
لفظی معنی:
قدرت ۔ طاقت۔ سادھ سنگ ۔ پاکدامن کے ساتھ ۔ جس ۔ صفت۔ حمد ۔ تعریف ۔ ۔ ات ۔ نہایت۔
ترجمہ:
اے خدا ہماری کونسی طاقت ہے جیسے تیرا فرمان ہوتا ہے ویسے ہم بولتے ہیں۔ اے نانک پاکدامنوں کی صحبت قربت میں الہٰی حمدوثناہ کیجیئے جو خدا کونہایت پیاری ہے ۔
ਗੂਜਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੪ ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥
ਨਾਥ ਨਰਹਰ ਦੀਨ ਬੰਧਵ ਪਤਿਤ ਪਾਵਨ ਦੇਵ ॥ ਭੈ ਤ੍ਰਾਸ ਨਾਸ ਕ੍ਰਿਪਾਲ ਗੁਣ ਨਿਧਿ ਸਫਲ ਸੁਆਮੀ ਸੇਵ
॥੧॥
گوُجریِ مہلا ੫ گھرُ ੪
ੴ ستِگُر پ٘رسادِ ॥
ناتھ نرہر دیِن بنّدھۄ پتِت پاۄن دیۄ ॥
بھےَ ت٘راس ناس ک٘رِپال گُنھ نِدھِ سپھل سُیامیِ سیۄ ॥੧॥
لفظی معنی:
ناتھ ۔ مالک ۔ نر ہر ۔ نر سنگھ ۔ انسان و شیر ۔ خدا جو اس نام سے منسوب ہے ۔ دین بندھو ۔ غریبوں ناتوانوں کا رشتہ دار ۔ پنت پاون۔ بد اخلاقیوں کو با اخلاق بنانے والا۔ نا پاکوں کو پاک بنانے والا۔ دیو۔ دیوتا۔ فرشتہ ۔ بھے تراس۔ خوف دور کرنے والا۔ کر پال۔ مہربان۔ گن ندھ ۔ اوصاف کا خانہ ۔ سپھل۔ سوآمی سیو ۔ اسا آقا جس کی خدمت برآور ہے (1)
ترجمہ:
اے کل علام کے مالک اے نر سنگھ انسان وشیر اے غریب پرور بد اخلاقوں کو نیک بنانے والے ۔ خوف و ہراس مٹانے والے رحمان الرحیم اوصاف کے خزانے تیری عبادت و پیار و پریم انسانی زندگی کامیاب بناتی ہے (1)
ਹਰਿ ਗੋਪਾਲ ਗੁਰ ਗੋਬਿੰਦ ॥ ਚਰਣ ਸਰਣ ਦਇਆਲ ਕੇਸਵ ਤਾਰਿ ਜਗ ਭਵ ਸਿੰਧ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
ہرِ گوپال گُر گوبِنّد ॥
چرنھ سرنھ دئِیال کیسۄ تارِ جگ بھۄ سِنّدھ ॥੧॥ رہاءُ ॥
لفظی معنی:
گوپال۔ مالک ۔ زمین ۔ کیسو۔ خوشنمابالوں والا۔ بھو سندھ ۔ خوفناک سمندر (1) رہاؤ۔
ترجمہ:
اے عالم اور زمین کے آقا خدا وند کریم اپنے زیر پناہ رکھ اور اس دنیاوی زندگی کے سمندر کو عبور کر نے کی طاقت عنایت کر اور عبور کرا (1) رہاؤ۔
ਕਾਮ ਕ੍ਰੋਧ ਹਰਨ ਮਦ ਮੋਹ ਦਹਨ ਮੁਰਾਰਿ ਮਨ ਮਕਰੰਦ ॥ ਜਨਮ ਮਰਣ ਨਿਵਾਰਿ ਧਰਣੀਧਰ ਪਤਿ ਰਾਖੁ
ਪਰਮਾਨੰਦ ॥੨॥
کام ک٘رودھ ہرن مد موہ دہن مُرارِ من مکرنّد ॥
جنم مرنھ نِۄارِ دھرنھیِدھر پتِ راکھُ پرماننّد ॥੨॥
لفظی معنی:
کام ۔ شہوت۔ کرؤدھ ۔ غصہ ۔ ہرن ۔ مٹانا۔ دور کرنا۔ مد۔ مستی ۔ محویت ۔ موہ۔ محبت۔ وہن ۔ جلانا۔ مرار ۔ خدا۔ من مکرند۔ دل کو خوشبودار بنانے والا۔ شہد۔ نوار۔ مٹانے والا۔ دھر نید ھر ۔ زمین کے سہارے ۔ پت ۔ راکھ ۔ عزت بچانے والاپر مانند ۔ بلند ترین پر سکون (2)
ترجمہ:
شہوت اور غصہ مٹانے والے اور محبت کی مستی جلانے والے دل کو خوشبودار بنانے والے تناسخ مٹانے والے اور عالم کے مالک میری عزت بچا۔ اے سب سے اعلیٰ سکون کے مالک۔ (2)
ਜਲਤ ਅਨਿਕ ਤਰੰਗ ਮਾਇਆ ਗੁਰ ਗਿਆਨ ਹਰਿ ਰਿਦ ਮੰਤ ॥ ਛੇਦਿ ਅਹੰਬੁਧਿ ਕਰੁਣਾ ਮੈ
ਚਿੰਤ ਮੇਟਿ ਪੁਰਖ ਅਨੰਤ ॥੩॥
جلت انِت ترنّگ مائِیا گُر گِیان ہرِ رِد منّت ॥
چھیدِ اہنّبُدھِ کرُنھا مےَ چِنّت میٹِ پُرکھ اننّتُ ॥੩॥
لفظی معنی:
جلت۔ جل وہی ۔ انک۔ بیشمار ۔ ترنگ ۔ لہریں۔ مائیا۔ دنیاوی مادیات سرمایہ۔ گر گیان ۔ علم مرشدی ۔ ہر ۔ خدا۔ رد۔ دل ۔ منت۔ منتر۔ سبد۔ کلام۔ چھید ۔ مٹا۔ اہنبندھ ۔غرور۔ تکبر۔ گھمنڈ۔ کرنامے ۔ رحمت کی شکل وصورت ۔ چنت ۔ فکر ۔ تشویش (3)
ترجمہ:
اے خدا دنیاوی دولت کی محبت کی آگ میں جل رہے انسانوں کے دل میں علم مرشد ایک جادو کی طرح بسا۔ اے مجسمہ ترس خدا اے اعداد و شمار سے بری اور ہرجائی ہمارا تکبر اور غرور دور کرکے ہمارے فکر و تشویشات مٹا۔ (3)
ਸਿਮਰਿ ਸਮਰਥ ਪਲ ਮਹੂਰਤ ਪ੍ਰਭ ਧਿਆਨੁ ਸਹਜ ਸਮਾਧਿ ॥ ਦੀਨ ਦਇਆਲ
ਪ੍ਰਸੰਨ ਪੂਰਨ ਜਾਚੀਐ ਰਜ ਸਾਧ ॥੪॥
سِمرِ سمرتھ پل مہوُرت پ٘ربھ دھِیانُ سہج سمادھِ ॥
دیِن دئِیال پ٘رسنّن پوُرن جاچیِئےَ رج سادھ ॥੪॥
لفظی معنی:
سمر۔ یاد کر۔ پرکھ اننت۔ جو اعداد و شمار سے بعید ہے ۔ پل مہورت۔ پر پل ہر گھڑی ۔ ہر وقت سمرتھ ۔ قابل۔ لائق ۔ سہج سمادھ ۔ روحانی پر سکون توجہ ۔ جاپیئے ۔ مانگئے ۔ رج ۔ دہول پا۔ مادھ ۔ پاکدامن (4)
ترجمہ:
اے تمام قوتوں کی صلاحیت رکھنے والے۔ تیری یاداور تمام تر توجات سے اپنی ہوش ہواس سے روحانی سکون میں دھیان لگائے رہوں ۔ اے غریب پرور خوشدل میں پائے پاکدامن کی دہول مانگتاہوں (4)
ਮੋਹ ਮਿਥਨ ਦੁਰੰਤ ਆਸਾ ਬਾਸਨਾ ਬਿਕਾਰ ॥ ਰਖੁ ਧਰਮ ਭਰਮ
ਬਿਦਾਰਿ ਮਨ ਤੇ ਉਧਰੁ ਹਰਿ ਨਿਰੰਕਾਰ ॥੫॥
موہ مِتھن دُرنّت آسا باسنا بِکار ॥
رکھُ دھرم بھرم بِدارِ من تے اُدھرُ ہرِ نِرنّکار ॥੫॥
لفظی معنی:
متھن۔ جھوٹا ۔ درنت ۔ بد انجام۔ آسا۔ امید۔ باسنا۔ خواہش۔ تمنا۔ بکار ۔ بیفائدہ ۔ رکھ دھرم۔ فرض پورا کر ۔ بھرم بدار۔ شک و شبہات و بھٹکن مٹا۔ نرنکار ۔ آکار کے بغیر خدا (5)
ترجمہ:
اے خدا جھوٹی محبت اور بد انجام امیدوں اور بری خواہشات سے میری عزت بچا۔ اے خدا رحم فرما ، میری عزت اور ایمان کو محفوظ رکھو ، میرے ذہن سے ان شبہات کو دور کرو اور مجھے بچاؤ ۔ || 5 || (5)
ਧਨਾਢਿ ਆਢਿ ਭੰਡਾਰ ਹਰਿ ਨਿਧਿ ਹੋਤ ਜਿਨਾ ਨ ਚੀਰ ॥ ਖਲ
ਮੁਗਧ ਮੂੜ ਕਟਾਖ੍ਯ੍ਯ ਸ੍ਰੀਧਰ ਭਏ ਗੁਣ ਮਤਿ ਧੀਰ ॥੬॥
دھناڈھِ آڈھِ بھنّڈار ہرِ نِدھِ ہوت جِنا ن چیِر ॥
کھل مُگدھ موُڑ کٹاکھ٘ز٘ز س٘ریِدھر بھۓ گُنھ متِ دھیِر ॥੬॥
لفظی معنی:
دھناڈ۔ دھن۔ دولت ۔ سرمایہ ۔ آڈھ ۔ الہٰی دولت ۔ چیئہ ۔ چیتھڑ۔ کھل مگدھ ۔ نہایت جاہل ۔ بد عقل ۔ کٹا کھ ۔ بے ایمان جاہل۔ گن مت دھیرج ۔ مستقل مزاج اور بھروسہ من ہوئے (6)
ترجمہ:
اے خدا جن کے پاس تن ڈھانپنے کے لیئے چیتھڑے نہ تھے وہ تیرے اوصاف کے خزانے حاصل کر کے سر کردہ سرمایہ دار ہوئے ۔ نہایت جاہل۔ بیوقوف تیری نظر عنایت و شفقت سے با اوصاف ، دانا اور مستقل مزاج ہوئے (6)
ਜੀਵਨ ਮੁਕਤ ਜਗਦੀਸ ਜਪਿ ਮਨ ਧਾਰਿ ਰਿਦ ਪਰਤੀਤਿ
॥ ਜੀਅ ਦਇਆ ਮਇਆ ਸਰਬਤ੍ਰ ਰਮਣੰ ਪਰਮ ਹੰਸਹ ਰੀਤਿ ॥੭॥
جیِۄن مُکت جگدیِس جپِ من دھارِ رِد پرتیِتِ ॥
جیِء دئِیا مئِیا سربت٘ر رمنھنّ پرم ہنّسہ ریِتِ ॥੭॥
لفظی معنی:
جیون مکت ۔ دوران حیات آزاد خیال۔ ذہنی غلامی سے نجات۔ جگدیش ۔ آقائے عالم ۔ پر تیت ۔ وشواش۔ جیئہ دیا۔ جانداروں پر رحمت۔ مئیا۔ ترس۔ سر بتر۔ سب میں۔ رمن۔ بسا ہوا۔ پرم ہنسیہہ ریت ۔ خدا رسیدہ انسانوں کا رواج یا رسم ہے (7)
ترجمہ:
اے دل دوران حیات ذہنی غلامیوں سے نجات دلانے والے عالم کے مالک کا نام یاد کر اور دل میں یقین بنا اور سب سے مہربانی اور پیار اور پریم بھرا سلوک و رویا رکھ اور خدا کو سب میں بستا سمجھ بلند روحانی شخصتوں کی یہی طرز زندگی ہے۔ (7)
ਦੇਤ ਦਰਸਨੁ ਸ੍ਰਵਨ ਹਰਿ ਜਸੁ ਰਸਨ ਨਾਮ
ਉਚਾਰ ॥ ਅੰਗ ਸੰਗ ਭਗਵਾਨ ਪਰਸਨ ਪ੍ਰਭ ਨਾਨਕ ਪਤਿਤ ਉਧਾਰ ॥੮॥੧॥੨॥੫॥੧॥੧॥੨॥੫੭॥
دیت درسنُ س٘رۄن ہرِ جسُ رسن نام اُچار ॥
انّگ سنّگ بھگۄان پرسن پ٘ربھ نانک پتِت اُدھار ॥੮॥੧॥੨॥੫॥੧॥੧॥੨॥੫੭॥
لفظی معنی:
دیت۔ دیتا ہے ۔ درسن ۔ دیدار ۔ سرون۔۔ کان ۔ ہر جس ۔ الہٰی صفت صلاح۔ رسن۔ زبان۔ نام اچار۔ سچ و حقیقت کا بیان۔ انگ سنگ ۔ نزدیک ساتھ۔ پرسن۔ چھوہ۔ پتت ادھار ۔ بد اخلاقوں گناہگاروں کا آسرا۔
ترجمہ:
خدا خود ہی اپنا دیدار عنایت کرتا ہے اور کانوں میں الہٰی صفت صلاح عنایت کرتا ہے سناتا ہے اور زبان کو اپنے نام کو بولنے کی قوت سے سر فراز کرتا ہے اور ہر وقت حاضر ناظر ہے ۔ اے نانک الہٰی چھوہ مراد رحمت بد کاروں اور گناہگاروں کو کامیاب بنانے والی ہے ۔
ਗੂਜਰੀ ਕੀ ਵਾਰ ਮਹਲਾ ੩ ਸਿਕੰਦਰ ਬਿਰਾਹਿਮ ਕੀ ਵਾਰ ਕੀ ਧੁਨੀ ਗਾਉਣੀ ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥
ਸਲੋਕੁ ਮਃ ੩ ॥ ਇਹੁ ਜਗਤੁ ਮਮਤਾ ਮੁਆ ਜੀਵਣ ਕੀ ਬਿਧਿ ਨਾਹਿ ॥ ਗੁਰ ਕੈ ਭਾਣੈ ਜੋ ਚਲੈ ਤਾਂ
ਜੀਵਣ ਪਦਵੀ ਪਾਹਿ ॥
گوجری کی وار محلہ 3
سِکنّدر بِراہِم کیِ ۄار کیِ دھُنیِ گائُنھیِ
ੴ ستِگُر پ٘رسادِ ॥
سلوکُ مਃ੩॥
اِہُ جگتُ ممتا مُیا جیِۄنھ کیِ بِدھِ ناہِ ॥
گُر کےَ بھانھےَ جو چلےَ تاں جیِۄنھ پدۄیِ پاہِ ॥
ترجمہ:
اس عالم میں ہر انسان دنیا کی ہر شے کی اپنے بنانے میں غرقاب ہو رہا ہے زندگی گذارنے کی ترکیب نہیں سمجھا۔ جو مرشد کی رضا میں زندگی گذارتا ہے اسے زندگی گذارنے کا طریقہ اور ترکیب کی سمجھ آجاتی ہے۔
ਓਇ ਸਦਾ ਸਦਾ ਜਨ ਜੀਵਤੇ ਜੋ ਹਰਿ ਚਰਣੀ ਚਿਤੁ ਲਾਹਿ ॥ ਨਾਨਕ ਨਦਰੀ
ਮਨਿ ਵਸੈ ਗੁਰਮੁਖਿ ਸਹਜਿ ਸਮਾਹਿ ॥੧॥
اوءِ سدا سدا جن جیِۄتے جو ہرِ چرنھیِ چِتُ لاہِ ॥
نانک ندریِ منِ ۄسےَ گُرمُکھِ سہجِ سماہِ॥੧॥
لفظی معنی:
ممتا۔ خوئشتا ۔ خودی ۔ پنت ۔ بدھ ۔ طریقہ ۔ جگت ۔ ترکیب ۔ سمجھ ۔ جیون پدوی ۔ زندگی کا معیار۔ گورمکھ ۔مرشد کے وسیلے سے ۔ سہج ۔ مستقل مزاجی ۔ ندری ۔ نگاہ شفقت و عنایت ۔
ترجمہ:
جو انسان خدا سے دل لگاتے ہیں پیار کرتے ہیں صدیوی روحانی زندگی پاتے ہیں۔ اے نانک ۔ نگاہ شفقت و عنایت دل میں بستا ہے اور مرشد کے وسیلے سے روحانی سکون ملتا ہے اور مستقل مزاج ہوجاتا ہے ۔
نوٹ:۔
گوجری کی وار محلہ 3
سکندر۔ براہم کی وار کی دھنی گاونی ۔ سکندر و براہم ایک ہی خاندان میں سے تھے جبکہ براہم بد اخلاق تھا اس نے ایک دفعہ ایک برہمن کی نئی شادی شدہ بیوی پر بری نظر ڈالنی شروع کی برہمن نے سکندر کے پاس فریاد کی جس سے سکندر اور برہم کے درمیان جنگ ہوئی جس میں براہم کو شکست ہوئی براہم گرفتار ہوا اور اپنے کئے پر پچھتائیا سکندر نے معاف کر دیا لہذا ڈھاڈیوں نے اس کو وار میں گائیا۔ لہذا گرو امرداس جی کی اسی طرز پر گانے کی اجاز ت ہے ۔ وار کا نمونہ اس طرح سے ہے ۔
ਮਃ ੩ ॥ ਅੰਦਰਿ ਸਹਸਾ ਦੁਖੁ ਹੈ ਆਪੈ ਸਿਰਿ ਧੰਧੈ ਮਾਰ ॥
ਦੂਜੈ ਭਾਇ ਸੁਤੇ ਕਬਹਿ ਨ ਜਾਗਹਿ ਮਾਇਆ ਮੋਹ ਪਿਆਰ ॥
مਃ੩॥
انّدرِ سہسا دُکھُ ہےَ آپےَ سِرِ دھنّدھےَ مار ॥
دوُجےَ بھاءِ سُتے کبہِ ن جاگہِ مائِیا موہ پِیار ॥
ترجمہ:
جن کی دنیاوی دولت سے محبت ہے اور اس میں محو ہیں اور غفلت سے بیدار نہیں ہوتے ان کے دل میں غمگینی اور تشویش گھر کر لیتی ہے ۔ اور وہ خود ہی دنیاوی جھگڑوں و جھمیلوں کی ذمہ داری اپنے سرے لیتے ہیں۔
ਨਾਮੁ ਨ ਚੇਤਹਿ ਸਬਦੁ ਨ ਵੀਚਾਰਹਿ ਇਹੁ ਮਨਮੁਖ ਕਾ ਆਚਾਰੁ ॥
نامُ ن چیتہِ سبدُ ن ۄیِچارہِ اِہُ منمُکھ کا آچارُ ॥
ترجمہ:
وہ خدا کا نام یاد نہیں کرتے اور مرشد کے کلام پر غور نہیں کرتے، یہ ایک خودی پسند شخص کا طرز زندگی ہے۔