ਸਾਧਸੰਗਤਿ ਕੀ ਸਰਨੀ ਪਰੀਐ ਚਰਣ ਰੇਨੁ ਮਨੁ ਬਾਛੈ ॥੧॥
سادھسنّگتِ کیِ سرنیِ پریِئےَ چرنھ رینُ منُ باچھےَ ॥੧॥
لفظی معنی:
سیوی ۔ خدمت۔ گاچھے ۔ ختم ہونے والا ۔ چرن رین من باجے ۔ پاؤں کی خاک دل چاہتا ہے (1 )
ترجمہ:
میرا دل خاک پائے پاکدامن کی مانگ کرتا ہے ۔ اس لیئے پاکدامن کی صحبت و قربت میں ر ہیئے۔ (1)
ਜੁਗਤਿ ਨ ਜਾਨਾ ਗੁਨੁ ਨਹੀ ਕੋਈ ਮਹਾ
ਦੁਤਰੁ ਮਾਇ ਆਛੈ ॥ ਆਇ ਪਇਓ ਨਾਨਕ ਗੁਰ ਚਰਨੀ ਤਉ ਉਤਰੀ ਸਗਲ ਦੁਰਾਛੈ ॥੨॥੨॥੨੮॥
جُگتِ ن جانا گُنُ نہیِ کوئیِ مہا دُترُ ماءِ آچھےَ ॥
آءِ پئِئو نانک گُر چرنیِ تءُ اُتریِ سگل دُراچھےَ ॥੨॥੨॥੨੮॥
لفظی معنی:
جگت ۔ طریقہ ۔ ڈھنگ ۔ میاں ۔ دتر۔ بھاری دشوار۔ مائیا آچھے ۔د نایوی و قلب کی خواہش۔ سگل درا چھے ۔ ساری بری خواہشات ۔
ترجمہ:
نہ میں کوئی ڈھنگ یا طریقہ جانتا ہوں ۔ نہ مجھ میں کوئی وصف ہے جس کی مدد سے نا قابل عبور زندگی کے سمندر کو کامیابی سے عبور کر سکوں اے نانک جب انسان مرشد کے زیر سایہ آتا ہے تو تمام بد خواہشات ختم ہوجاتی ہے ۔
ਦੇਵਗੰਧਾਰੀ ੫ ॥ ਅੰਮ੍ਰਿਤਾ ਪ੍ਰਿਅ ਬਚਨ ਤੁਹਾਰੇ ॥ ਅਤਿ ਸੁੰਦਰ ਮਨਮੋਹਨ ਪਿਆਰੇ ਸਭਹੂ ਮਧਿ ਨਿਰਾਰੇ
॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
دیۄگنّدھاریِ ੫॥
انّم٘رِتا پ٘رِء بچن تُہارے ॥
اتِ سُنّدر منموہن پِیارے سبھہوُ مدھِ نِرارے ॥੧॥ رہاءُ ॥
لفظی معنی:
انمرت۔ آب حیات۔ پریہ۔ پیارے ۔ بچن ۔ بول ۔کلام۔ نوہن ۔ دلربا۔ دل کو اپنی محبت کی گرفت میں لینے والے ۔ نرارے ۔ نرالے ۔ انوکھے (1)
ترجمہ:
اے پیارے خدا آپ کا کلام محبت سے مخمور آب حیات کی مانند روحانی زندگی عنایت کرنے والا نہایت خوشنما اور سب سے نرالا ہے (1) رہاؤ۔
ਰਾਜੁ ਨ ਚਾਹਉ ਮੁਕਤਿ ਨ ਚਾਹਉ ਮਨਿ ਪ੍ਰੀਤਿ ਚਰਨ ਕਮਲਾਰੇ ॥ ਬ੍ਰਹਮ ਮਹੇਸ ਸਿਧ ਮੁਨਿ ਇੰਦ੍ਰਾ
ਮੋਹਿ ਠਾਕੁਰ ਹੀ ਦਰਸਾਰੇ ॥੧॥
راجُ ن چاہءُ مُکتِ ن چاہءُ منِ پ٘ریِتِ چرن کملارے ॥
ب٘رہم مہیس سِدھ مُنِ اِنّد٘را موہِ ٹھاکُر ہیِ درسارے ॥੧॥
لفظی معنی:
راج ۔ حکمرانی ۔ حکومت ۔ مکت ۔ نجات۔ من پریت چرن کملارے ۔ مجھے اے خڈا تیرے پیارے پھول جیسے پاؤں کا پیار چاہیئے ۔ ٹھاکر در سارے ۔ الہٰی دیدار (1)
ترجمہ:
نہ مجھے حکمرانی اور حکومت کی خواہش ہے نہ نجات چاہتا ہوں ۔ ۔ مجھے تو صرف تیرے پھولوں جیسے پاؤں کا پیار ہے۔مجھے تو برہما۔ شو جی ۔ خدا رسیدہ ۔ ولی اللہ اندر سب میں تیرا ہی دیدار ہوتا ہے (1)
ਦੀਨੁ ਦੁਆਰੈ ਆਇਓ ਠਾਕੁਰ ਸਰਨਿ ਪਰਿਓ ਸੰਤ ਹਾਰੇ ॥ ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਪ੍ਰਭ ਮਿਲੇ
ਮਨੋਹਰ ਮਨੁ ਸੀਤਲ ਬਿਗਸਾਰੇ ॥੨॥੩॥੨੯॥
دیِنُ دُیارےَ آئِئو ٹھاکُر سرنِ پرِئو سنّت ہارے ॥
کہُ نانک پ٘ربھ مِلے منوہر منُ سیِتل بِگسارے ॥੨॥੩॥੨੯॥
لفظی معنی:
دین ۔ غریب۔ ناتواں ۔ سرن ۔ پناہ۔ ہارے ۔ ماندہ ہوکر ۔ منوہر۔ دلربا۔ وگسارے ۔ کھل گیا ۔
ترجمہ:
اے خدا تھکا ماندہ ہوکر تیرے در پر تیرے زیر سایہ آیا ہوں، خدا رسیدہ پاکدامن ( سنت ) کے پاس ۔ نانک کہتے ہیں کہ جسکا میلاپ خدا سے ہوجاتا ہے اسکا دل ٹھنڈک، پر سکون اور خوشیوں سے بھر جاتا ہے ۔
ਦੇਵਗੰਧਾਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ॥ ਹਰਿ ਜਪਿ ਸੇਵਕੁ ਪਾਰਿ ਉਤਾਰਿਓ
॥ ਦੀਨ ਦਇਆਲ ਭਏ ਪ੍ਰਭ ਅਪਨੇ ਬਹੁੜਿ ਜਨਮਿ ਨਹੀ ਮਾਰਿਓ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
دیۄگنّدھاریِ مہلا ੫॥
ہرِ جپِ سیۄکُ پارِ اُتارِئو ॥
دیِن دئِیال بھۓ پ٘ربھ اپنے بہُڑِ جنمِ نہیِ مارِئو ॥੧॥ رہاءُ ॥
لفظی معنی:
ہر جپ ۔ الہٰی ریاض سے ۔ سیوک ۔ خادم۔ پار اتر یو۔ زندی کامیاب بنا لیتا ہے ۔ دین دیال۔ غریبوں ۔ ناتوانوں پر مہربان۔ بہوڑ۔د وبار ہ (1) رہاؤ۔
ترجمہ:
خاد م خدا الہٰی یاد وریاض سے اپنی زندگی کامیاب بنا لیتا ہے۔ جب خدا اپنے خادم پر مہربان ہوتا ہے تو اسے تناسخ میں نہیں پڑنا پڑتا۔(1) رہاؤ۔
ਸਾਧਸੰਗਮਿ ਗੁਣ ਗਾਵਹ
ਹਰਿ ਕੇ ਰਤਨ ਜਨਮੁ ਨਹੀ ਹਾਰਿਓ ॥ ਪ੍ਰਭ ਗੁਨ ਗਾਇ ਬਿਖੈ ਬਨੁ ਤਰਿਆ ਕੁਲਹ ਸਮੂਹ ਉਧਾਰਿਓ ॥੧॥
سادھسنّگمِ گُنھ گاۄہ ہرِ کے رتن جنمُ نہیِ ہارِئو ॥
پ٘ربھ گُن گاءِ بِکھےَ بنُ ترِیا کُلہ سموُہ اُدھارِئو ॥੧॥
لفظی معنی:
سادھ سنگم۔ پاکدامن کے ساتھ ۔ رتن جنم۔ قیمتی زندگی ۔ ہار یو۔ ضائع نہیں ہوتی ۔ وکھے بن ۔ زہریلا جنگل یا سمندر۔ مراد انسانی زندگی ۔ کلیہہ ۔ سموہ ۔ سارے خاندان ۔ ادھاریؤ۔ بچائیا (1)
ترجمہ:
صحبت پاکدامن میں خدا کی صفت صلاح کرنے سے یہ قیمتی زندگی بیکار نہیں جاتی ۔ الہٰی حمدوثناہ سے زندگی کے اس دنیا جو زہر بھرے سمندر کی مانند ہے سے کامیابی سے عبور حاصل ہوجاتا ہے اور وہ اپنے ساتھ اپنے سارے خاندان کو بچا لیتا ہے۔ (1)
ਚਰਨ ਕਮਲ ਬਸਿਆ ਰਿਦ ਭੀਤਰਿ ਸਾਸਿ ਗਿਰਾਸਿ ਉਚਾਰਿਓ ॥ ਨਾਨਕ ਓਟ ਗਹੀ ਜਗਦੀਸੁਰ ਪੁਨਹ ਪੁਨਹ
ਬਲਿਹਾਰਿਓ ॥੨॥੪॥੩੦॥
چرن کمل بسِیا رِد بھیِترِ ساسِ گِراسِ اُچارِئو ॥
نانک اوٹ گہیِ جگدیِسُر پُنہ پُنہ بلِہارِئو ॥੨॥੪॥੩੦॥
لفظی معنی:
ساس گراس۔ ہر سان و ہر لقمہ ۔ اوت ۔ آسرا ۔ جگدیشر ۔ خدا عالم کا مالک ۔ پنیہہ پنیہہ ۔ بار بار۔
ترجمہ:
الہیٰ خادم کے دل میں خدا بستا ہے اور وہ ہر سانس ہر لقمہ اس کا نام لیتا ہے۔ اے نانک۔ خدا کا سہارا اور آسرا لیا ہے۔اس پر بار بار قربان جاتا ہوں۔
ਰਾਗੁ ਦੇਵਗੰਧਾਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੪ ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥
ਕਰਤ ਫਿਰੇ ਬਨ ਭੇਖ ਮੋਹਨ ਰਹਤ ਨਿਰਾਰ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
راگُ دیۄگنّدھاریِ مہلا ੫ گھرُ ੪
ੴ ستِگُر پ٘رسادِ ॥
کرت پھِرے بن بھیکھ موہن رہت نِرار ॥੧॥ رہاءُ ॥
لفظی معنی:
کرت۔ کرکے ۔بن بھیکھ۔ جنگل۔ میں بھیس بنا کر ۔نرار۔ نرالا۔ علیحدہ (1) رہاؤ۔
ترجمہ:
طارق الدنیا اپنا خاص بھیس بنا کر جنگلوں میں رہتے ہیں۔ مگر خدا ان سے جدا ہے۔ (1) رہاؤ۔
ਕਥਨ ਸੁਨਾਵਨ ਗੀਤ ਨੀਕੇ ਗਾਵਨ ਮਨ ਮਹਿ ਧਰਤੇ
ਗਾਰ ॥੧॥
کتھن سُناۄن گیِت نیِکے گاۄن من مہِ دھرتے گار ॥੧॥
لفظی معنی:
کھتن۔ کہانیاں۔ صرب المثالیں۔ کہاوتیں۔ نیکے ۔ اچھے اچھے ۔ دھرتے گار ۔ گندھاپن۔ ناپاکزگی ۔
ترجمہ:
جو شخص دوسروں کو واعظ کرتے، ضرب ال مثل اور کہاوتیں و کہانیاں سناتے ہیں اور اچھے اچھے گیت گاتے ہیں۔وہ مغرور ہیں اور ان کے دل میں نفرت کی گندگی ہے (1)
ਅਤਿ ਸੁੰਦਰ ਬਹੁ ਚਤੁਰ ਸਿਆਨੇ ਬਿਦਿਆ ਰਸਨਾ ਚਾਰ ॥੨॥
اتِ سُنّدر بہُ چتُر سِیانے بِدِیا رسنا چار ॥੨॥
لفظی معنی:
چتر۔ چالاک ۔ دانشمند۔بدیا۔ ودھیا ۔ تعلیم ۔ رسنا۔ زبان۔ چار ۔ اخلاق (2)
ترجمہ:
علم وہنر تعلیم کی برکت سے جن کی زبان سے بااخلاق اور خوبصورت دکھائی دیتے ہیں خدا سے انکی بھی دوری ہے۔ (2)
ਮਾਨ ਮੋਹ ਮੇਰ ਤੇਰ ਬਿਬਰਜਿਤ
ਏਹੁ ਮਾਰਗੁ ਖੰਡੇ ਧਾਰ ॥੩॥
مان موہ میر تیر بِبرجِت ایہُ مارگُ کھنّڈے دھار ॥੩॥
لفظی معنی:
مان ۔ وقار۔ موہ۔ محبت۔ مہر تیر ۔ ملکیت ۔ بورجت۔ ماہی ۔ کھنڈے دھار ۔ کھنڈے کی دھار کی مانند تیز۔ دیکھا۔ مراد دشوار۔
ترجمہ:
اے انسانوں غرور تکبر، دنیاوی محبت اور خودی اور اپنے پن سے بچنے کا راستہ کھنڈے کی دھار کی مانند ہے یہ کوئی معمولی کھیل نہیں۔ (3)
ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਤਿਨਿ ਭਵਜਲੁ ਤਰੀਅਲੇ ਪ੍ਰਭ ਕਿਰਪਾ ਸੰਤ ਸੰਗਾਰ ॥੪॥੧॥੩੧॥
کہُ نانک تِنِ بھۄجلُ تریِئلے پ٘ربھ کِرپا سنّت سنّگار ॥੪॥੧॥੩੧॥
لفظی معنی:
تن بھوجل۔ زندگی کا خوفناک سمندر۔ پربھ کرپا سنت ۔ الہٰی کرم و عنایت اور صحبت خدا رسیدہ پاکدامن کی ۔
ترجمہ:
اے نانک۔وہ اس زندگی کا خوفناک سمندر عبور کرلیتا ہے جس نے صحبت و قربت پاکدامناں اختیار کر لی ۔
ਰਾਗੁ ਦੇਵਗੰਧਾਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੫ ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥
ਮੈ ਪੇਖਿਓ ਰੀ ਊਚਾ ਮੋਹਨੁ ਸਭ ਤੇ ਊਚਾ ॥ ਆਨ ਨ ਸਮਸਰਿ ਕੋਊ ਲਾਗੈ ਢੂਢਿ ਰਹੇ ਹਮ ਮੂਚਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥
راگُ دیۄگنّدھاریِ مہلا ੫ گھرُ ੫
ੴ ستِگُر پ٘رسادِ ॥
مےَ پیکھِئو ریِ اوُچا موہنُ سبھ تے اوُچا ॥
آن ن سمسرِ کوئوُ لاگےَ ڈھوُڈھِ رہے ہم موُچا ॥੧॥ رہاءُ ॥
لفظی معنی:
پیکھو ۔ دیکھو ۔ دیدار کیا ۔ آن۔ دوسرا ۔ دیگر۔ سمسر۔ برابر۔ موچا۔ بہت زیادہ (1) رہاؤ۔
ترجمہ:
اے انسانوں میں نے دیکھ لیا ہے کہ پیارا خدا نہایت بلند اور سب سے بلند ہے۔ ہم نے بہت تلاش کی ہے اور تلاش کرتے کرتے ماند ہوگئے مگر اس کا دوسرا کوئی ثانی نہیں ۔(1) رہاؤ۔
ਬਹੁ ਬੇਅੰਤੁ ਅਤਿ ਬਡੋ ਗਾਹਰੋ ਥਾਹ ਨਹੀ ਅਗਹੂਚਾ ॥ ਤੋਲਿ ਨ ਤੁਲੀਐ ਮੋਲਿ ਨ ਮੁਲੀਐ ਕਤ ਪਾਈਐ ਮਨ
ਰੂਚਾ ॥੧॥
بہُ بیئنّتُ اتِ بڈو گاہرو تھاہ نہیِ اگہوُچا ॥
تولِ ن تُلیِئےَ مولِ ن مُلیِئےَ کت پائیِئےَ من روُچا ॥੧॥
لفظی معنی:
ات ۔ نہایت ۔ گاہرو۔ سنجیدہ ۔ دور اندیش ۔ تھاہ ۔ اندازہ ۔ اگہو چا۔ اتنا بلند کہ رسائی نہ ہو سکے ۔ تول نہ تلیئے ۔ تو لیا نہیں جا سکتا۔ مول نہ ملیئے ۔ قیمت قائم یا مقرر نہیں ہو سکتی نہ قیمت سے خریدا جا سکتا ہے ۔ من روچا ۔دلربا۔ (1)
ترجمہ:
وہ خدا اعداد و شمار سے باہر سنجیدہ ۔ دور اندیش اور اتنا بلند عظمت والا ہے کہ اس تک رسائی نہیں ہو سکتی نہ اس کا کسی سے موازنا کیا جا سکتا ہے ۔ نہ اس کی قیمت قدر و مقرر ہو سکتی ہے اور نہ قیمتا خریدا جا سکتا ہے ۔ اس محبوب سے کیسے میلاپ ہو۔ (1)
ਖੋਜ ਅਸੰਖਾ ਅਨਿਕ ਤਪੰਥਾ ਬਿਨੁ ਗੁਰ ਨਹੀ ਪਹੂਚਾ ॥ ਕਹੁ ਨਾਨਕ ਕਿਰਪਾ ਕਰੀ ਠਾਕੁਰ ਮਿਲਿ
ਸਾਧੂ ਰਸ ਭੂੰਚਾ ॥੨॥੧॥੩੨॥
کھوج اسنّکھا انِک تپنّتھا بِنُ گُر نہیِ پہوُچا ॥
کہُ نانک کِرپا کریِ ٹھاکُر مِلِ سادھوُ رس بھوُنّچا ॥੨॥੧॥੩੨॥
لفظی معنی:
کھوج اسنکھا۔ بیشمار ۔ تلاش۔ انکت۔ بیشمار۔ پنتھا۔ راستے ۔ پہوچا۔ پہنچ سکتے ۔ رس بھنچا۔ لطف اٹھائیا۔
ترجمہ:
بہت تلاش کی اور بیشمار راستے اختیار کیئے بغیر مرشد اس خدا تک رسائی حاصل نہیں ہو سکتی ۔ نانک کہتے ہیں کہ خداوند کریم نے رحمت کی اور میں نے مرشد کی میلاپ سے الہٰی نام کی ریاض کا لطف اٹھائیا ۔