Urdu Page 507

ਸਨਕ ਸਨੰਦਨ ਨਾਰਦ ਮੁਨਿ ਸੇਵਹਿ ਅਨਦਿਨੁ ਜਪਤ ਰਹਹਿ ਬਨਵਾਰੀ ॥
ਸਰਣਾਗਤਿ ਪ੍ਰਹਲਾਦ ਜਨ ਆਏ ਤਿਨ ਕੀ ਪੈਜ ਸਵਾਰੀ ॥੨॥

سنک سننّدن نارد مُنِ سیۄہِ اندِنُ جپت رہہِ بنۄاریِ ॥

سرنھاگتِ پ٘رہلاد جن آۓ تِن کیِ پیَج سۄاریِ ॥੨॥

لفظی معنی:

سنک ۔ برہما اک بیٹا ۔ سندن و نارو۔ الہٰی عابد۔ من ۔ ولی اللہ ۔ بنواری ۔ جنگلات کا مالک مراد خدا۔ سر ناگت۔ زیر سایہ یا پناہ ۔ پیج ۔ عزت (2)

ترجمہ: اے بھائی ۔سنک سنندن برہما کے بیٹے اور ناد جیسے ولی اللہ روز و شب خدا کو ہی یاد کرتے ہیں اور پر ہیلاد الہٰی پریمی جب سایہ خدا میں تو خدا نے اس کی عزت بچائی (2)

ਅਲਖ ਨਿਰੰਜਨੁ ਏਕੋ ਵਰਤੈ ਏਕਾ ਜੋਤਿ ਮੁਰਾਰੀ
॥ ਸਭਿ ਜਾਚਿਕ ਤੂ ਏਕੋ ਦਾਤਾ ਮਾਗਹਿ ਹਾਥ ਪਸਾਰੀ ॥੩॥

الکھ نِرنّجنُ ایکو ۄرتےَ ایکا جوتِ مُراریِ ॥

سبھِ جاچِک توُ ایکو داتا ماگہِ ہاتھ پساریِ ॥੩॥

لفظی معنی:

الکھ ۔ جسکا حساب نہ ہو سکے ۔ نرنجن۔ بیداگ۔ مراری ۔ خدا۔ جا چک ۔ بھکاری ۔ داتا۔ دینے والا۔ سخی ۔ ماگیہہ ہاتھ پساری ۔ ہاتھ پھیلا کر مانگتے ہیں (3)

ترجمہ: سارے عالم میں واحد پاک بیداغ خدابس رہا ہے اور اسی کے نور سے یہ عالم روشن ہے ۔ جو آنکھوں سے اوجھل اور بیلاگ بے واسطہ ہے ۔ سارے عالم کے لوگ الہٰی در کے بھکاری ہیں جب کہ واحد خدا ہی سب کو نعمتیں عنایت کرنے والا سخی ہے اور سارے ہاتھ پھیلا کر اس سے مانگتے ہیں (3)

ਭਗਤ ਜਨਾ ਕੀ ਊਤਮ ਬਾਣੀ ਗਾਵਹਿ ਅਕਥ
ਕਥਾ ਨਿਤ ਨਿਆਰੀ ॥ ਸਫਲ ਜਨਮੁ ਭਇਆ ਤਿਨ ਕੇਰਾ ਆਪਿ ਤਰੇ ਕੁਲ ਤਾਰੀ ॥੪॥

بھگت جنا کیِ اوُتم بانھیِ گاۄہِ اکتھ کتھا نِت نِیاریِ ॥

سپھل جنمُ بھئِیا تِن کیرا آپِ ترے کُل تاریِ ॥੪॥

لفظی معنی:

اتم ۔ بلند عظمت ۔ اکتھ ۔ نا قابل بیان ۔ کتھا ۔ کہانی ۔ نت نیاری ۔ ہر روز علیحدہ ۔ نئی ۔ تن ۔ ان کا ۔ کل ۔ خاندان (4)

ترجمہ: عابدان الہٰی کا کلام بیش قیسمت اور پائیدار ہوجاتا ہے ۔ جو وہ گاتے ہیں اور نرالی و انوکھی صفت صلاح کرتے ہیں۔ ان کا اس دنیا میں پیدا ہونا جنم لینا ہی کامیاب ہوجات اہے ۔ وہ خود کامیابی حاصل کرتے ہیں اور خاندان کو کامیاب بناتے ہیں (4)

ਮਨਮੁਖ ਦੁਬਿਧਾ
ਦੁਰਮਤਿ ਬਿਆਪੇ ਜਿਨ ਅੰਤਰਿ ਮੋਹ ਗੁਬਾਰੀ ॥ ਸੰਤ ਜਨਾ ਕੀ ਕਥਾ ਨ ਭਾਵੈ ਓਇ ਡੂਬੇ ਸਣੁ ਪਰਵਾਰੀ ॥੫॥

منمُکھ دُبِدھا دُرمتِ بِیاپے جِن انّترِ موہ گُباریِ ॥

سنّت جنا کیِ کتھا ن بھاۄےَ اوءِ ڈوُبے سنھُ پرۄاریِ ॥੫॥

لفظی معنی:

منمکھ ۔ مرید من ۔ خودی پسند۔ دبدھا ۔ دوچتی ۔ دوسری سوچ۔ درمت۔ کھوٹی عقل ۔ غلط سمجھ ۔ دیاپے ۔ بستی ہے ۔ جن انتر ۔ جن کے دلمیں ۔ موہ غباری ۔ محبت کی آندھی ۔ سن پرواری ۔ مو خادنان ۔ قبیلہ (5)

ترجمہ: اے بھائی ۔ خودی پسند اپنے من کے مرید دوہری سوچ اور بد عقلی میں مضمر رہتے ہیں کیونکہ ان کے دل میں دنیاوی دولت کی محبت کا اندھیرا چھائیا رہتا ہے ۔ انہیں خدا رسیدگان کی پندو و اعظ اچھی نہیں لگتی ۔ لہذا وہ معہ قبائل بدیوں کے سمند رمیں ڈوبے رہتے ہیں (5)

ਨਿੰਦਕੁ ਨਿੰਦਾ ਕਰਿ ਮਲੁ ਧੋਵੈ ਓਹੁ ਮਲਭਖੁ ਮਾਇਆਧਾਰੀ ॥ ਸੰਤ ਜਨਾ ਕੀ ਨਿੰਦਾ ਵਿਆਪੇ ਨਾ ਉਰਵਾਰਿ ਨ
ਪਾਰੀ ॥੬॥

نِنّدکُ نِنّدا کرِ ملُ دھوۄےَ اوہُ ملبھکھُ مائِیادھاریِ ॥

سنّت جنا کیِ نِنّدا ۄِیاپے نا اُرۄارِ ن پاریِ ॥੬॥

لفظی معنی:

نند گ ۔ بد گو۔ برائی کرنے والا۔ مل ۔ میل ۔ نا پاکیزگی ۔ مل بھکھ ۔ گندگی کھانے والا۔ مائی دھاری ۔ مادہ پرست۔ اروار نہ پار ۔ نہ پار والے کنارے نہ ادھرے ۔ کنارے (6)

ترجمہ: بد گوئی کرنے والے بد گوئی سے دوسروں کی نا پاکیزگی دور کرتے ہیں ۔ مگر خود دنیاوی دولت کی محبت میں دوسروں کی بری کمائی دولت کھانے کا عادی ہوجات اہے جو انان خدا رسیدہ انسانوں کی بد گوئی کرتے ہیں وہ زندگی کے سمندر کے درمیان رہ جاتے ہیں کنارہ نہیں پاتے (6)

ਏਹੁ ਪਰਪੰਚੁ ਖੇਲੁ ਕੀਆ ਸਭੁ ਕਰਤੈ ਹਰਿ ਕਰਤੈ ਸਭ ਕਲ ਧਾਰੀ ॥ ਹਰਿ ਏਕੋ ਸੂਤੁ ਵਰਤੈ ਜੁਗ
ਅੰਤਰਿ ਸੂਤੁ ਖਿੰਚੈ ਏਕੰਕਾਰੀ ॥੭॥

ایہُ پرپنّچُ کھیلُ کیِیا سبھُ کرتےَ ہرِ کرتےَ سبھ کل دھاریِ ॥

ہرِ ایکو سوُتُ ۄرتےَ جُگ انّترِ سوُتُ کھِنّچےَ ایکنّکاریِ ॥੭॥

لفظی معنی:

پر پنچ ۔ پان مایات کا پھیلاؤ۔ کھیل تماشہ ۔ کل ۔ ہنر ۔ کا ریگری ۔ طریقہ ۔ سوت۔ دھاگا۔ نظام۔ سوت کھنچے ۔ نظام ختم کرے ۔ ایکنکاری ۔ واحد ۔ وحدت (7)

ترجمہ: اس عالم کا پھلاؤ خود خدا کا پیدا کیا ہوا ہے اور اس میں اپنی کار گیری اور طارق کا مظاہرہ کیا ہے اور سارا عالم اپنے نظام میں منسلک کر رکھا ہے اور جب چاہتا ہے اپنے نظام کو معطل کر دیتا ہے اور واحد رہ جاتاہے (7)

ਰਸਨਿ ਰਸਨਿ ਰਸਿ ਗਾਵਹਿ ਹਰਿ ਗੁਣ ਰਸਨਾ ਹਰਿ ਰਸੁ ਧਾਰੀ ॥ ਨਾਨਕ
ਹਰਿ ਬਿਨੁ ਅਵਰੁ ਨ ਮਾਗਉ ਹਰਿ ਰਸ ਪ੍ਰੀਤਿ ਪਿਆਰੀ ॥੮॥੧॥੭॥

رسنِ رسنِ رسِ گاۄہِ ہرِ گُنھ رسنا ہرِ رسُ دھاریِ ॥

نانک ہرِ بِنُ اۄرُ ن ماگءُ ہرِ رس پ٘ریِتِ پِیاریِ ॥੮॥੧॥੭॥

لفظی معنی:

رسن رسن۔ زبان کے لطف سے ۔ رس۔ مزہ ۔ گاویہہ۔ صفت صلاح۔ ہر گن ۔ الہٰی توصیف۔ ہر رس پریت ۔ پیاری ۔ الہٰی لطف سے محبت۔

ترجمہ:

جو اپنی زندگی کامیاب بنا نا چاہتے ہیں وہ ہمیشہ نہایت پریم و پیار سے الہٰی حمدوثناہ کرتے ہیں اور ان کی زبان الہٰی پیار سے پر لطف ہوجاتی ہے ۔ نانک خدا کے بغیر کسی اشیا کو نہیں مانگتا الہٰی نام کا لطف ہی پیارا ہے ۔

ਗੂਜਰੀ ਮਹਲਾ ੫ ਘਰੁ ੨ ੴ ਸਤਿਗੁਰ ਪ੍ਰਸਾਦਿ ॥

ਰਾਜਨ ਮਹਿ ਤੂੰ ਰਾਜਾ ਕਹੀਅਹਿ ਭੂਮਨ ਮਹਿ ਭੂਮਾ ॥ ਠਾਕੁਰ ਮਹਿ ਠਕੁਰਾਈ ਤੇਰੀ ਕੋਮਨ ਸਿਰਿ ਕੋਮਾ
॥੧॥

گوُجریِ مہلا ੫ گھرُ ੨

ੴ ستِگُر پ٘رسادِ ॥

راجن مہِ توُنّ راجا کہیِئہِ بھوُمن مہِ بھوُما ॥

ٹھاکُر مہِ ٹھکُرائیِ تیریِ کومن سِرِ کوما ॥੧॥

لفظی معنی: خدا کی حضوری میں خدا کی صفت صلاح اور وڈیائی کرتے ہیں کہ جو اوصاف اس عالم میں عظمت سمجھتے ہیں وہ سب سے زیادہ خدا میں ہیں۔

راجن ۔ راجاؤں۔ بھومن۔ زمین داروں۔ ٹھاکر ۔ مالک ۔ آقا۔ کومن۔ قوم۔ سر ۔ بند عظمت (1)

ترجمہ: اے خدا نو راجاؤں میں سر کردہ راجہ ہے ۔ زمینداروں میں سب سے اعلے زمیندار اور سر داروں میں برھا سردار بلند خاندانوں میں بلند خاندان ہے (1)

ਪਿਤਾ ਮੇਰੋ ਬਡੋ ਧਨੀ ਅਗਮਾ ॥ ਉਸਤਤਿ ਕਵਨ ਕਰੀਜੈ ਕਰਤੇ ਪੇਖਿ ਰਹੇ ਬਿਸਮਾ ॥੧॥ ਰਹਾਉ ॥

پِتا میرو بڈو دھنیِ اگما ॥

اُستتِ کۄن کریِجےَ کرتے پیکھِ رہے بِسما ॥੧॥ رہاءُ ॥

لفظی معنی:

وڈو دھنی ۔ وڈا مالک ۔ اگما۔ اتنا بڑا جس تک انسانی رسائی نہیں ہو سکتی ۔ استت ۔ تعریف ۔ صفت۔ کرتے ۔ کرنے والے ۔ کرتار۔ پیکھ ۔ دیکھ کر ۔ بسما۔ حیران (1) رہاؤ ۔

ترجمہ: اے کار ساز کرتا ر۔ تو میرا با پے تو بھاری ملاک ہے تو انسانی رسائی اور عقل و ہوش سے بلند و بالا ہے اے کار ساز کرتار تیری کون کونسی ستائش کیجائے ۔ تجھے دیکھنے سے حیرانی ہو رہی ہے (1) رہاو۔

ਸੁਖੀਅਨ ਮਹਿ ਸੁਖੀਆ ਤੂੰ ਕਹੀਅਹਿ ਦਾਤਨ ਸਿਰਿ ਦਾਤਾ ॥ ਤੇਜਨ ਮਹਿ ਤੇਜਵੰਸੀ ਕਹੀਅਹਿ ਰਸੀਅਨ
ਮਹਿ ਰਾਤਾ ॥੨॥

سُکھیِئن مہِ سُکھیِیا توُنّ کہیِئہِ داتن سِرِ داتا ॥

تیجن مہِ تیجۄنّسیِ کہیِئہِ رسیِئن مہِ راتا ॥੨॥

لفظی معنی: داتن۔ دینے والے ۔ سخی ۔ نیمن۔ با برکت ۔ تیج ونسی ۔ رسئن ۔ لطف اندوز۔ راتا ۔محو (2)

ترجمہ: آسائش یافتہ لوگوں میں اسائش یافتہ خوشحالی اور نعمتوں کو دینے والوں میں بھاری سخاوت کرنے والا سخی ۔ بلند وقار اور حرمت والوں میں بلند حرمت و وقاری لطف اندوزوں میں بھاری لطف اندوز ہے (2)

ਸੂਰਨ ਮਹਿ ਸੂਰਾ ਤੂੰ ਕਹੀਅਹਿ ਭੋਗਨ ਮਹਿ ਭੋਗੀ ॥ ਗ੍ਰਸਤਨ ਮਹਿ ਤੂੰ ਬਡੋ ਗ੍ਰਿਹਸਤੀ
ਜੋਗਨ ਮਹਿ ਜੋਗੀ ॥੩॥

سوُرن مہِ سوُرا توُنّ کہیِئہِ بھوگن مہِ بھوگیِ ॥

گ٘رستن مہِ توُنّ بڈو گ٘رِہستیِ جوگن مہِ جوگیِ ॥੩॥

ترجمہ: بہادروں اور جنگجیوں میں بہادر اور جنگجیو گہلاتا ہے ۔ دنیاوی لطف لینے والوں میں اول درجے کا لطف اندوز جوگیون مین جوگی ہے

ਕਰਤਨ ਮਹਿ ਤੂੰ ਕਰਤਾ ਕਹੀਅਹਿ ਆਚਾਰਨ ਮਹਿ ਆਚਾਰੀ ॥ ਸਾਹਨ ਮਹਿ
ਤੂੰ ਸਾਚਾ ਸਾਹਾ ਵਾਪਾਰਨ ਮਹਿ ਵਾਪਾਰੀ ॥੪॥

کرتن مہِ توُنّ کرتا کہیِئہِ آچارن مہِ آچاریِ ॥

ساہن مہِ توُنّ ساچا ساہا ۄاپارن مہِ ۄاپاریِ ॥੪॥

ترجمہ: خانہ داروں اور قبیلہ داروں خدا تو کار سازوں میں کار ساز بلند اخلاقیوں میں بلند اخلا ق سرمایہ داروں میں بھاری سرمایہ دار اور سچا شاہو کار اور بیوپاریوں میں بیوپاری (4)

ਦਰਬਾਰਨ ਮਹਿ ਤੇਰੋ ਦਰਬਾਰਾ ਸਰਨ ਪਾਲਨ ਟੀਕਾ ॥
ਲਖਿਮੀ ਕੇਤਕ ਗਨੀ ਨ ਜਾਈਐ ਗਨਿ ਨ ਸਕਉ ਸੀਕਾ ॥੫॥

دربارن مہِ تیرو دربارا سرن پالن ٹیِکا ॥

لکھِمیِ کیتک گنیِ ن جائیِئےَ گنِ ن سکءُ سیِکا ॥੫॥

لفظی معنی: سورن ۔ سورما۔ بہادر۔ جنگجو ۔ بھوگن ۔ سرف کرنے والے ۔ تصارف ۔ گر سست۔ خانہ داری ۔ قبیلہ داری ۔ جوگن ۔ طارق الدنیا ۔ کرتن ۔کرنے والے ۔ کارباری ۔ آچارن ۔ با اخلاق۔ ساہن ۔ سرمایہ دار۔ شاہوکار۔ واپارن ۔ بیو پاری ۔ سوداگر۔ دربار ن ۔ حکمران۔ دربار ۔ حکمرانی ۔ سرن پالن ۔ ٹیکا۔ زیر سایہ آئے ہوئے کی عزت بچا لوں والوں کا سردار۔ لیتک ۔ کتنی ۔ گنی نہ جاییئے ۔ شمار نہیں کیا جاسکتا۔ سکھو سیکا ۔ سکے ۔ خزانے (5)

ترجمہ: حکمرانوں میں اعلے حکمران اور اندازوہ اور شمار نہیں ہو سکتا تیرے خزانوں کا (5)

ਨਾਮਨ ਮਹਿ ਤੇਰੋ ਪ੍ਰਭ ਨਾਮਾ ਗਿਆਨਨ
ਮਹਿ ਗਿਆਨੀ ॥ ਜੁਗਤਨ ਮਹਿ ਤੇਰੀ ਪ੍ਰਭ ਜੁਗਤਾ ਇਸਨਾਨਨ ਮਹਿ ਇਸਨਾਨੀ ॥੬॥

نامن مہِ تیرو پ٘ربھ ناما گِیانن مہِ گِیانیِ ॥

جُگتن مہِ تیریِ پ٘ربھ جُگتا اِسنانن مہِ اِسنانیِ ॥੬॥

لفظی معنی: نامن ۔ نامور۔ مشہور۔ گیانن ۔ عالموں ۔ علم کے ماہروں۔ جگتن ۔ طرز وطنہ جاننے والے ۔ طریقے ساز (6) ترجمہ: اے خدا ناموروں میں ہے تیری ناموری اور عالموں میں ہے تو علم دان اور طریقہ سازوں میں تو طریقے ساز زیارت کاروں میں زیارت کا (6)

ਸਿਧਨ ਮਹਿ
ਤੇਰੀ ਪ੍ਰਭ ਸਿਧਾ ਕਰਮਨ ਸਿਰਿ ਕਰਮਾ ॥ ਆਗਿਆ ਮਹਿ ਤੇਰੀ ਪ੍ਰਭ ਆਗਿਆ ਹੁਕਮਨ ਸਿਰਿ ਹੁਕਮਾ ॥੭॥

سِدھن مہِ تیریِ پ٘ربھ سِدھا کرمن سِرِ کرما ॥

آگِیا مہِ تیریِ پ٘ربھ آگِیا ہُکمن سِرِ ہُکما ॥੭॥

لفظی معنی: سدھن۔ پاکباز ۔ جنہوں نے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ سدھا۔ کامیاب۔ کر من۔ اعمال کرنے والوںمیں۔ عمل کار (7)

ترجمہ: خدا رسیدگی حاصل کرنے والوں میں کامل خدا رسیدہ عاملوں میں سر کردہ علمدار اختیار داروں میں بھاری اختیار دار اور حکمرانوں میں اول حکمران (7)

error: Content is protected !!