Urdu Page 510

ਇਹੁ ਜੀਉ ਸਦਾ ਮੁਕਤੁ ਹੈ ਸਹਜੇ ਰਹਿਆ ਸਮਾਇ ॥੨॥

اِہُ جیِءُ سدا مُکتُہےَسہجےرہِیاسماءِ॥੨॥

لفظی معنی:

ات نیکا ۔ نہایت چھوٹا ۔ تنگ ۔ ناہنا۔ ننتھا ۔ چھوٹا ۔ ہونمے من ۔ خودی سے دل ۔ استھول ۔ موٹا۔ کیونکہ وچ دے جائے ۔ اس میں سے کیسے گذرے ۔ جوت ۔ نور ۔ روشنی ۔ گیان ۔ علم ۔ جیو ۔ جاندار۔ روح۔ مکت ۔ آزاد۔ سہجے ۔ روحانی سکون ۔ ذہنی غلامیوں سے آزادی ۔ سمائے ۔ محو ومجذوب ۔

ترجمہ معہ تشریح:

اسے صدیوی نجات مل جاتی ہے اور مستقل مزاج اور روحانی سکون میں محو ومجذوب رہتا ہے ۔

ਪਉੜੀ ॥ ਪ੍ਰਭਿ ਸੰਸਾਰੁ
ਉਪਾਇ ਕੈ ਵਸਿ ਆਪਣੈ ਕੀਤਾ ॥ ਗਣਤੈ ਪ੍ਰਭੂ ਨ ਪਾਈਐ ਦੂਜੈ ਭਰਮੀਤਾ ॥

پئُڑیِ ॥

پ٘ربھِ سنّسارُ اُپاءِ کےَ ۄسِ آپنھےَ کیِتا ॥

گنھتےَ پ٘ربھوُ ن پائیِئےَ دوُجےَ بھرمیِتا ॥

ترجمہ معہ تشریح:

خدا نے عالم پیدا کرکے اسے اپنے زیر فرمان اور قابو رکھا ہوا ہے ۔ خیال آرائی سے الہٰی میلاپ حاصل نہیں ہوتا۔ انسان دولت کی محبت میں بھٹکتا رہتا ہے۔

ਸਤਿਗੁਰ ਮਿਲਿਐ ਜੀਵਤੁ ਮਰੈ ਬੁਝਿ
ਸਚਿ ਸਮੀਤਾ ॥ ਸਬਦੇ ਹਉਮੈ ਖੋਈਐ ਹਰਿ ਮੇਲਿ ਮਿਲੀਤਾ ॥ ਸਭ ਕਿਛੁ ਜਾਣੈ ਕਰੇ ਆਪਿ ਆਪੇ ਵਿਗਸੀਤਾ
॥੪॥

ستِگُر مِلِئےَ جیِۄتُ مرےَ بُجھِ سچِ سمیِتا ॥

سبدے ہئُمےَ کھوئیِئےَ ہرِ میلِ مِلیِتا ॥

سبھ کِچھُجانھےَ کرے آپِ آپےۄِگسیِتا॥੪॥

لفظی معنی:

پربھ ۔ خدا ۔ سنسار۔ عالم ۔ اپائے گے ۔ پیدا کرکے ۔ وس۔ قابو۔ گنتے ۔ شمار ۔ چالاکی و دانائی ۔ دوجے ۔ دوئی ۔ دتکر ۔ تفریق ۔ بھرمتا ۔ بھٹکن ۔ دوڑ دہوپ ۔ جیوت مرتے ۔ دوران حیات برائیوں۔ بدیوں اور بد فعلیوں کو چھوڑنا۔ دنیاوی دولت کی محبت اور عشق مٹانا۔ بجھ سچ۔ اصلیت و حقیقت کو سمجھ کر ۔ سمیتا ۔ محو ومجذوب ۔ دل میں بسانا۔ ملیتا ۔ ملاپ ۔ وگسیتا ۔ خوش ہوتا ہے ۔

ترجمہ معہ تشریح:

سچے مرشد کے میلاپ سے انسان دنیاوی دولت کے تاثرات سے نجات پائے اور حقیقت و اصلیت کو سمجھے اور اسے دل میں بسا کر محو ومجذوب ہو اور سبق و کلام سے دل سے خودی دور کرکے الہٰی وصل حاصل ہوتا ہے ۔ خدا سب کچھ جانتا ہے خود ہی کرکے خو دہی اسے دیکھ کر خوش ہوتا ہے ۔

ਸਲੋਕੁ ਮਃ ੩ ॥ ਸਤਿਗੁਰ ਸਿਉ ਚਿਤੁ ਨ ਲਾਇਓ ਨਾਮੁ ਨ ਵਸਿਓ ਮਨਿ ਆਇ ॥ ਧ੍ਰਿਗੁ ਇਵੇਹਾ ਜੀਵਿਆ
ਕਿਆ ਜੁਗ ਮਹਿ ਪਾਇਆ ਆਇ ॥

سلوکُ مਃ੩॥

ستِگُر سِءُ چِتُ ن لائِئو نامُ ن ۄسِئو منِ آءِ ॥

دھ٘رِگُ اِۄیہا جیِۄِیا کِیا جُگ مہِ پائِیا آءِ ॥

ترجمہ معہ تشریح:

اگر مرشد سے دلی محبت نہ ہو اور الہٰی نام دل میں نہ بسا ہوا ہو۔تو ایسی زندگی لعنت اور ملامت زدہ ہے اس زمانے میں پیدا ہوکر کیا حاصل کیا۔

ਮਾਇਆ ਖੋਟੀ ਰਾਸਿ ਹੈ ਏਕ ਚਸੇ ਮਹਿ ਪਾਜੁ ਲਹਿ ਜਾਇ ॥ ਹਥਹੁ ਛੁੜਕੀ
ਤਨੁ ਸਿਆਹੁ ਹੋਇ ਬਦਨੁ ਜਾਇ ਕੁਮਲਾਇ ॥

مائِیا کھوٹیِ راسِ ہےَ ایک چسے مہِ پاجُ لہِ جاءِ ॥

ہتھہُ چھُڑکیِ تنُ سِیاہُ ہوءِ بدنُ جاءِ کُملاءِ ॥

ترجمہ معہ تشریح:

یہ دنیاوی دولت کھوٹی اور جھوٹی پونجی اور سرمایہ ہے اس کا دکھاوا چند لمحوں میں ختم ہوجاتا ہے ۔ یہ دولت ہاتھوں سے نکل جانے پر نقصان کی اذیت سے اس کا پورا جسم مرجھا جاتا ہے ۔

ਜਿਨ ਸਤਿਗੁਰ ਸਿਉ ਚਿਤੁ ਲਾਇਆ ਤਿਨ੍ਹ੍ਹ ਸੁਖੁ ਵਸਿਆ ਮਨਿ
ਆਇ ॥ ਹਰਿ ਨਾਮੁ ਧਿਆਵਹਿ ਰੰਗ ਸਿਉ ਹਰਿ ਨਾਮਿ ਰਹੇ ਲਿਵ ਲਾਇ ॥

جِن ستِگُر سِءُ چِتُ لائِیا تِن٘ہ٘ہ سُکھُ ۄسِیا منِ آءِ ॥

ہرِ نامُ دھِیاۄہِ رنّگ سِءُ ہرِ نامِ رہے لِۄ لاءِ ॥

ترجمہ معہ تشریح:

جنہوں نے سچے مرشد سے محبت اور پریم پیار کیا ان کے د ل میں سکون پیدا ہوا اور آرام پائیا۔ اے انسانوں محبت سے الہٰی نام کو یاد کیجیئے اورالہیٰ نام سے پیار کرؤ۔

ਨਾਨਕ ਸਤਿਗੁਰ ਸੋ ਧਨੁ
ਸਉਪਿਆ ਜਿ ਜੀਅ ਮਹਿ ਰਹਿਆ ਸਮਾਇ ॥ ਰੰਗੁ ਤਿਸੈ ਕਉ ਅਗਲਾ ਵੰਨੀ ਚੜੈ ਚੜਾਇ ॥੧॥

نانک ستِگُر سو دھنُ سئُپِیا جِ جیِء مہِ رہِیا سماءِ ॥

رنّگُتِسےَکءُ اگلا ۄنّنیِچڑےَچڑاءِ॥੧॥

لفظی معنی:

دھرگ ۔ لعنت۔ ملامت زدہ ۔ قابل مذمت ۔ جیویا ۔ زندہ رہنا۔ جگ ۔ اس زمانے ۔ راس ۔ پونجی ۔ سرمایہ ۔ جیسے ۔ فورا ۔ نہایت کم وقت میں۔ پاج ۔ دکھاوا۔ پردرشن ۔ ہتھہو چھٹکی تن سیاہ ہوئے ۔ جب روح پروز کر جاتی ہے ۔ ہاتھ سے نکل جاتے ہے بدن سیاہ ہوجاتا ہے ۔ بدن جائے کملائے ۔ جسم مرجھا جات اہے ۔ رنگ سیو ۔ پریم پیار سے ۔ خوشی سے ۔ لالائے ۔ پیار سے ۔ بالیقین ۔ جیئہ ۔ روح ۔

ترجمہ معہ تشریح:

اے نانک۔ سچے مرشد نے ایسا الہیٰ نام کا سرمایہ عنایت کیا ہے ۔ جو دل میں روح میں بس گیا ہے ۔ وہ الہی محبت کے تیز رنگ میں رنگے ہوئے ہیں ، جو ہر روز چمک میں بڑھتا رہتا ہے۔ || 1 ||۔

ਮਃ ੩ ॥
ਮਾਇਆ ਹੋਈ ਨਾਗਨੀ ਜਗਤਿ ਰਹੀ ਲਪਟਾਇ ॥ ਇਸ ਕੀ ਸੇਵਾ ਜੋ ਕਰੇ ਤਿਸ ਹੀ ਕਉ ਫਿਰਿ ਖਾਇ ॥

مਃ੩॥

مائِیا ہوئیِ ناگنیِ جگتِ رہیِ لپٹاءِ ॥

اِس کیِ سیۄا جو کرے تِس ہیِ کءُ پھِرِ کھاءِ ॥

ترجمہ معہ تشریح:

دنیاوی دولت نے سانپنی ہوکر سارےعالم کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جو اس کا غلام ہوکر اس کی خدمت کرتاہے مراد اس سے محبت کرتا ہے یہ اسے ہی ختم کر دیتی ہے مراد اس کی روحانی زندگی ا اخلاق ختم کردیتی ہے۔

ਗੁਰਮੁਖਿ
ਕੋਈ ਗਾਰੜੂ ਤਿਨਿ ਮਲਿ ਦਲਿ ਲਾਈ ਪਾਇ ॥ ਨਾਨਕ ਸੇਈ ਉਬਰੇ ਜਿ ਸਚਿ ਰਹੇ ਲਿਵ ਲਾਇ ॥੨॥

گُرمُکھِ کوئیِ گارڑوُ تِنِ ملِ دلِ لائیِ پاءِ ॥

نانک سیئیِاُبرےجِسچِ رہے لِۄلاءِ॥੨॥

لفظی معنی:

ناگنی ۔ سناپنی ۔ لپٹائے ۔ اپنی لپیٹ میں۔ زیر تاثرات۔ گارڑو۔ سانپوں کا حکیم ۔ زہر دور کرنے والا۔ مل دل لائی پائے ۔ جو کچل کر اپنے پاؤں لگائی ہے ۔ ابھرے ۔ بچے ۔ سچ رہے لولائے ۔ جنہوں نے سچ اور حقیقت سے محبت کی ۔

ترجمہ معہ تشریح:

کوئی ہی ایسا انسان ہے جو اس سانپنی کی زہر کا علاج جانتا ہے مرشد کی معرفت وہ اسے اچھی طرح پائمال کرکےا پنے زیر کرتا ہے اے نانک اس سے وہی بچتے ہیں جو سچے خدا سے اپنی عقل ہوش سے پیار کرتے ہیں۔

ਪਉੜੀ ॥ ਢਾਢੀ ਕਰੇ ਪੁਕਾਰ ਪ੍ਰਭੂ ਸੁਣਾਇਸੀ ॥ ਅੰਦਰਿ ਧੀਰਕ ਹੋਇ ਪੂਰਾ ਪਾਇਸੀ ॥

پئُڑیِ ॥

ڈھاڈھیِ کرے پُکار پ٘ربھوُ سُنھائِسیِ ॥

انّدرِ دھیِرک ہوءِ پوُرا پائِسیِ ॥

ترجمہ معہ تشریح:

جب غریب ناتواں عرض کرنے والا ثناہ گو ہوکر عرض گذارتا ہے تو خدا سنتا ہے ۔ اس سے کامل خدا سے میلاپ حاصل ہوتا ہے ۔

ਜੋ ਧੁਰਿ ਲਿਖਿਆ
ਲੇਖੁ ਸੇ ਕਰਮ ਕਮਾਇਸੀ ॥ ਜਾ ਹੋਵੈ ਖਸਮੁ ਦਇਆਲੁ ਤਾ ਮਹਲੁ ਘਰੁ ਪਾਇਸੀ ॥ ਸੋ ਪ੍ਰਭੁ ਮੇਰਾ ਅਤਿ ਵਡਾ
ਗੁਰਮੁਖਿ ਮੇਲਾਇਸੀ ॥੫॥

جو دھُرِ لِکھِیا لیکھُ سے کرم کمائِسیِ ॥

جا ہوۄےَ کھسمُ دئِیالُ تا مہلُ گھرُ پائِسیِ ॥

سو پ٘ربھُ میرا اتِۄڈاگُرمُکھِ میلائِسیِ॥੫॥

لفظی معنی:

ڈھاڈی ۔ کمینہ خدمتگار۔ پکار ۔ عرض ۔ پربھو ۔ خدا۔ سنائیسی سنتا ہے ۔ دھیرک ۔ وشواش۔ یقین ۔ کرم۔ اعمال۔ کمالئی ۔ کرتا ہے ۔ خصم۔ مان ۔ دیال۔ مہربان۔ محل۔ ٹھکانہ ۔ سو پربھ۔ ایسا خدا۔ گورمکھ ۔ مرید مرش۔ میلائسی ۔ ملاتا ہے ۔

ترجمہ معہ تشریح:

اسنان پہلے کیئے ہوئے اعمال کی مطابق جو اس کے اعمالنامے میں تحریر ہوتا ہے ویسے اعمال کرتا ہے جب خدا مہربان ہوتا ہے تو اسے اصلی ٹھکانہ ملتا ہے۔ وہ میرا خدا نہایت عظیم ہستی ہے جس سے مرید مرشد ملاتا ہے ۔

ਸਲੋਕ ਮਃ ੩ ॥ ਸਭਨਾ ਕਾ ਸਹੁ ਏਕੁ ਹੈ ਸਦ ਹੀ ਰਹੈ ਹਜੂਰਿ ॥ ਨਾਨਕ ਹੁਕਮੁ ਨ
ਮੰਨਈ ਤਾ ਘਰ ਹੀ ਅੰਦਰਿ ਦੂਰਿ ॥

سلوک مਃ੩॥

سبھنا کا سہُ ایکُ ہےَ سد ہیِ رہےَ ہجوُرِ ॥

نانک ہُکمُ ن منّنئیِ تا گھر ہیِ انّدرِ دوُرِ ॥

ترجمہ معہ تشریح:

سب کا مالک ہے واحد خدا جو ہمیشہ ساتھ ہی بستا ہے جو اسکا فرمانبردار نہیں اس کے لیئے د ل میں بسے ہوئے خدا کو بھی دور سمجھتا ہے۔

ਹੁਕਮੁ ਭੀ ਤਿਨ੍ਹ੍ਹਾ ਮਨਾਇਸੀ ਜਿਨ੍ਹ੍ਹ ਕਉ ਨਦਰਿ ਕਰੇਇ ॥ ਹੁਕਮੁ ਮੰਨਿ
ਸੁਖੁ ਪਾਇਆ ਪ੍ਰੇਮ ਸੁਹਾਗਣਿ ਹੋਇ ॥੧॥

ہُکمُ بھیِ تِن٘ہ٘ہا منائِسیِ جِن٘ہ٘ہ کءُ ندرِ کرےءِ ॥

ہُکمُ منّنِ سُکھُ پائِیا پ٘ریم سُہاگنھِ ہوءِ ॥੧॥

لفظی معنی:

سوہ ۔ مالک۔ آقا۔ سدہی ۔ ہمیشہ ۔ حضور۔ حاضر ناظر۔ ندر ۔ نگاہ شفقت ۔ نظر عنایت ۔ سہاگن ۔ نیک اوصاف۔

ترجمہ معہ تشریح:

فرمانبردار ی بھی ان سے کراتا ہے جن پر اس کی نگاہ شفقت و عنایت ہو۔ فرمانبرداری سے سکھ نصیب ہوتا ہے اور پریم پیار سے نیکی اور نیک اوصاف ۔

ਮਃ ੩ ॥ ਰੈਣਿ ਸਬਾਈ ਜਲਿ ਮੁਈ ਕੰਤ ਨ ਲਾਇਓ ਭਾਉ ॥ ਨਾਨਕ
ਸੁਖਿ ਵਸਨਿ ਸਹਾਗਣੀ ਜਿਨ੍ਹ੍ਹ ਪਿਆਰਾ ਪੁਰਖੁ ਹਰਿ ਰਾਉ ॥੨॥

مਃ੩॥

ریَنھِ سبائیِ جلِ مُئیِ کنّت ن لائِئو بھاءُ ॥

نانک سُکھِ ۄسنِ سد਼ہاگنھیِ جِن٘ہ٘ہ پِیارا پُرکھُ ہرِ راءُ॥੨॥

لفظی معنی:

رین سبائی ۔ ساری رات۔ کنت ۔ خاوند۔ خدا۔ بھاو۔ پیار۔ محبت۔ سہاگنی ۔ نیک اوصاف کے مالک ۔ ہرراؤ۔ شہنشاہ خدا۔

ترجمہ معہ تشریح:

اگر خدا سے محبت نہ ہوئی تو ساری رات (مراد زندگی) عذاب میں گذرتی ہے ۔ اے نانک۔ اچھے نیک اوصاف والے آرام و آسائش پاتے ہیں جن کی محبت شہنشاہ خدا سے ہے ۔

ਪਉੜੀ ॥ ਸਭੁ ਜਗੁ ਫਿਰਿ ਮੈ ਦੇਖਿਆ ਹਰਿ
ਇਕੋ ਦਾਤਾ ॥ ਉਪਾਇ ਕਿਤੈ ਨ ਪਾਈਐ ਹਰਿ ਕਰਮ ਬਿਧਾਤਾ ॥

پئُڑیِ ॥

سبھُ جگُ پھِرِ مےَ دیکھِیا ہرِ اِکو داتا ॥

اُپاءِ کِتےَ ن پائیِئےَ ہرِ کرم بِدھاتا ॥

ترجمہ معہ تشریح:

میں نے سارے علام کی تلاش کرکے دیکھ لی سارےعالم میں سخی واحد ( خدا ) ہے۔ انسانوں کے اعمال کے قواعد و ضوابط و طریقے بنانے والا خدا کسی کوشش و کاوش سے نہیں ملتا۔

ਗੁਰ ਸਬਦੀ ਹਰਿ ਮਨਿ ਵਸੈ ਹਰਿ ਸਹਜੇ
ਜਾਤਾ ॥ ਅੰਦਰਹੁ ਤ੍ਰਿਸਨਾ ਅਗਨਿ ਬੁਝੀ ਹਰਿ ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਸਰਿ ਨਾਤਾ ॥ ਵਡੀ ਵਡਿਆਈ ਵਡੇ ਕੀ ਗੁਰਮੁਖਿ
ਬੋਲਾਤਾ ॥੬॥

گُر سبدیِ ہرِ منِ ۄسےَ ہرِ سہجے جاتا ॥

انّدرہُ ت٘رِسنا اگنِ بُجھیِ ہرِ انّم٘رِت سرِ ناتا ॥

ۄڈیِ ۄڈِیائیِ ۄڈے کیِ گُرمُکھِ بولاتا ॥੬॥

لفظی معنی:

سب جگ ۔ سارا عالم ۔ پھر ۔ میں دیکھیا۔ تلاش و جستجو کرکے دیکھا۔ آلو داتا۔ سخی واحد ہے ۔ اپائے ۔ کوشش ۔ جہد ۔ ہر رکم بدھاتا۔ اعمال۔ بدھ ۔ طریقہ ۔ جگت ۔ پلان ۔ طریقہ کار طے کرنے والا۔ ہر سہجے جاتا۔ اس کی پہچان ۔ سمجھ قدرتا ہوتی ہے ۔ اندر ہو ۔ دل و دماغ سے ۔ ترشنا ۔ اگن ۔ خواہشات تمناؤں کی آگ۔ ہر انمرت سر ۔ خدا ۔ آبحیات کا تالاب یا سمندر ہے ۔ ناتا ۔ غسل ۔ اشنان ۔ گور مکھ بولاتا۔ مرید مرشد کے وسیلے سے کراتا ہے ۔

ترجمہ معہ تشریح:

کلام مرشد سے خدا دل میں بستاہے اور قدرتن پہچان ہوتی ہے ۔ جس کے دل سے خواہشات اور تمناؤں کی آگ بجھتی ہے سمجھو اس نے آبحیات کے چشمے میں غسل کر لیا۔ اس کی عظیم کی عظمت و حشمت بڑی ہے جو مرشد کی وساطت سے کرواتا ہے ۔

ਸਲੋਕੁ ਮਃ ੩ ॥ ਕਾਇਆ ਹੰਸ ਕਿਆ ਪ੍ਰੀਤਿ ਹੈ ਜਿ ਪਇਆ ਹੀ ਛਡਿ ਜਾਇ ॥ ਏਸ ਨੋ ਕੂੜੁ ਬੋਲਿ ਕਿ ਖਵਾਲੀਐ ਜਿ ਚਲਦਿਆ ਨਾਲਿ ਨ ਜਾਇ ॥

سلوکُ مਃ੩॥

کائِیا ہنّس کِیا پ٘ریِتِ ہےَ جِ پئِیا ہیِ چھڈِ جاءِ ॥

ایس نو کوُڑُ بولِ کِ کھۄالیِئےَ جِ چلدِیا نالِ ن جاءِ ॥

ترجمہ معہ تشریح:

انسانی جسم اور روح کی آپسی محبت کیسی ہے ۔ جو روح بوقت موت گرتے ہوئے جسم کو چھوڑ جاتی ہے۔ تو جھوٹ بول بول کر کھلانے کا کیا فائدہ ۔ جب کہ جاتے وقت ساتھ نہیں جاتی۔

error: Content is protected !!