Urdu Page 518

ਜਿਸੁ ਸਿਮਰਤ ਸੁਖੁ ਹੋਇ ਸਗਲੇ ਦੂਖ ਜਾਹਿ ॥੨॥

جِسُ سِمرت سُکھُ ہوءِ سگلے دوُکھ جاہِ ॥੨॥

لفظی معنی:

رکھے ۔ بچاے ۔ حفاظت کی ۔ رکھنہار۔ جیمنی ۔ بچانے ۔یا حفاظت کی حیثیت ہے ۔ ابھارین بچائیا۔ ۔ کاج ۔ کام ۔ سوارئن ۔ سنوار ۔ درست کیا۔ منہو۔ دل سے نہ وسارئن۔ نہ بھلاؤ۔ سادھ ۔ پاکدامن جس نے اپنا قلب پاک بنا لیا۔ سنگ ۔ ساتھ ۔ بھوجل۔ خوفناک سمندر۔ تارئن ۔ عبور کیا ۔ ساکت۔ مادہ پرست۔ نند ک ۔ بدگوئی کرنے والا۔ ۔ دسٹ ۔ گناہگار ۔ کھن میہہ۔ تھوڑی سی دیر میں۔ بدارئن ۔ مٹادیتا ہے ۔ تس صاحب۔ اس آقا۔ اس مالک ۔ ٹیک۔ آسرا۔ سمرت۔ یا د سے سگلے ۔ سارے ۔

ترجمہ:

اے نانک جس کی یاد سے آرام و آسائش ملتی ہے اور تمام عذاب مٹ جاتے ہیں۔

ਪਉੜੀ ॥ ਅਕੁਲ ਨਿਰੰਜਨ ਪੁਰਖੁ ਅਗਮੁ ਅਪਾਰੀਐ ॥ ਸਚੋ
ਸਚਾ ਸਚੁ ਸਚੁ ਨਿਹਾਰੀਐ ॥

پئُڑیِ ॥

اکُل نِرنّجن پُرکھُ اگمُ اپاریِئےَ ॥

سچو سچا سچُ سچُ نِہاریِئےَ ॥

ترجمہ:

اے بلا خاندان و قبیلہ، بیداغ و پاک، انسانی حوش و عقل و رسائی سے بیعد اور اعدادو شمار سے باہر تو صدیوی قائم رہنے والی حقیقی و اصلی ہستی ہےجو ہر دل میں ظاہر دکھائی دیتا ہے۔

ਕੂੜੁ ਨ ਜਾਪੈ ਕਿਛੁ ਤੇਰੀ ਧਾਰੀਐ ॥ ਸਭਸੈ ਦੇ ਦਾਤਾਰੁ ਜੇਤ ਉਪਾਰੀਐ ॥

کوُڑُ ن جاپےَ کِچھُ تیریِ دھاریِئےَ ॥

سبھسےَ دے داتارُ جیت اُپاریِئےَ ॥

ترجمہ:

اے خدا سارا عالم تیرا پیدا کیا ہوا ہے اس میں کچھ بھی جھوٹ اور کفر دکھائی نہیں دیتا۔ جن کو تونے پیدا کیا ہے تو ان سب کو دیتا ہے۔

ਇਕਤੁ
ਸੂਤਿ ਪਰੋਇ ਜੋਤਿ ਸੰਜਾਰੀਐ ॥ ਹੁਕਮੇ ਭਵਜਲ ਮੰਝਿ ਹੁਕਮੇ ਤਾਰੀਐ ॥

اِکتُ سوُتِ پروءِ جوتِ سنّجاریِئےَ ॥

ہُکمے بھۄجل منّجھِ ہُکمے تاریِئےَ ॥

ترجمہ:

اور سارے ایک نظام میں منظم کیئے ہوئے ہیں اور ان میں تو نے اپنا نور ڈال رکھا ہے ۔ تیرے فرمان سے ایک زندگی کی منجدھار میں ہیں۔ اور ایک نے تیرے فرمان سے زندگی میں کامیابی حاصل کر کے زندگی کامیاب بنالی ہے ۔

ਪ੍ਰਭ ਜੀਉ ਤੁਧੁ ਧਿਆਏ ਸੋਇ ਜਿਸੁ ਭਾਗੁ
ਮਥਾਰੀਐ ॥ ਤੇਰੀ ਗਤਿ ਮਿਤਿ ਲਖੀ ਨ ਜਾਇ ਹਉ ਤੁਧੁ ਬਲਿਹਾਰੀਐ ॥੧॥

پ٘ربھ جیِءُ تُدھُ دھِیاۓ سوءِ جِسُ بھاگُ متھاریِئےَ ॥

تیریِ گتِ مِتِ لکھیِ ن جاءِ ہءُ تُدھُ بلِہاریِئےَ ॥੧॥

لفظی معنی:

اکل۔ بلا خاندان ۔ نرنجن۔ بیداگ۔ پر کھا گم ۔ ایسا انسان جس تک انسان رسائی حاسل نہ کر سکے ۔ اپارے ۔ جس کا کوئی کنارہ نہ ہو ۔ بیشمار ۔ اتٹھاہ ۔ اندازہ۔ سچو سچا۔ صدیوی اور قیقی ن سچ نہایت مکمل سچ ۔ سچ نہارئے ۔ سچا معلوم اور دکھائید یتا ہے ۔ کوڑ۔ جھوٹ۔ جاپے ۔ معلوم ہوتا ہے ۔ کچھ کچھ ھبھی ۔ دھاریئے ۔ ٹکائی ہوئی ۔ بنائی ہوئی ۔ داتار۔ دینے والا۔ سخی ۔جیت ۔ جتنے ۔ اپارئے ۔ پیدا کئے ہیں۔ اکت سوت پروئے ۔ ایک نظام میں منظم ۔ جوت سخارئے ۔ اپنا نور ملائیا ہے ۔ بھوجل منجھ ۔ زندگی کے خفناک سمند رکے بھنور میں۔ تاریئے ۔ عبور کرتے ہیں مراد اپنی زندگی کامیاب بنا لیتے ہیں۔ دھیائے سوئے ۔ تجھے وہی یاد کرتے ہیں۔ جس بھاگ متھارئے ۔ جس کی پیشانی پر تحریر ہے ۔ قسمت میں لکھا ہے ۔ گت حالت۔ مت۔ اندازہ ۔ شمار

ترجمہ:

اے خدا تجھے وہی یاد کرتے ہیں جن کی قسمت میں ان کی پیشانی پر تحریر ہے ۔ اے خدا تیری عظمت کا انداز اہ اور حساب بیان نہیں ہو سکتا، خادم قربان ہے تجھ پر ۔

ਸਲੋਕੁ ਮਃ ੫ ॥ ਜਾ ਤੂੰ ਤੁਸਹਿ
ਮਿਹਰਵਾਨ ਅਚਿੰਤੁ ਵਸਹਿ ਮਨ ਮਾਹਿ ॥ ਜਾ ਤੂੰ ਤੁਸਹਿ ਮਿਹਰਵਾਨ ਨਉ ਨਿਧਿ ਘਰ ਮਹਿ ਪਾਹਿ ॥

سلوکُ مਃ੫॥

جا توُنّ تُسہِ مِہرۄان اچِنّتُ ۄسہِ من ماہِ ॥

جا توُنّ تُسہِ مِہرۄان نءُ نِدھِ گھر مہِ پاہِ ॥

ترجمہ:

اے رحمان الرحیم تو جب خوش اور مہربان ہوتا ہے تو قدرتی طور پر ہی دل میں بس جاتا ہے۔ جب تو محربان ہوتا ہے تو دل میں ہی نو خزانے حاصل ہوجاتے ہیں۔

ਜਾ ਤੂੰ ਤੁਸਹਿ
ਮਿਹਰਵਾਨ ਤਾ ਗੁਰ ਕਾ ਮੰਤ੍ਰੁ ਕਮਾਹਿ ॥ ਜਾ ਤੂੰ ਤੁਸਹਿ ਮਿਹਰਵਾਨ ਤਾ ਨਾਨਕ ਸਚਿ ਸਮਾਹਿ ॥੧॥

جا توُنّ تُسہِ مِہرۄان تا گُر کا منّت٘رُ کماہِ ॥

جا توُنّ تُسہِ مِہرۄان تا نانک سچِ سماہِ ॥੧॥

لفظی معنی:

جا۔ اگر۔ تسیہہ۔ خوش ہوتا ہے ۔ مہربان۔ خوش ہوکر مہربان کرتا ہے ۔ اچنت۔ اچانک۔ بلا سوچے سمجھے ۔ بلا ترود۔ وسیہہ۔ بستا ہے ۔ نو ندھ ۔ نو خزانے ۔ گر کا منتر ۔ سبق یا واعظ مرشد ۔ کماہے ۔ عمل میں لاتا ہے ۔ سچ حقیقت ۔ خدا۔ سماہے ۔ محو ومجذوب۔

ترجمہ:

جب تو خوشی سے محربان ہوتا ہے تو سبق مرشد پر عمل پیرا کرواتا ہوتاہے ۔ اے خدا جب تو محربان ہوتا ہے تو اے نانک انسان تجھ میں محو ومجذوب ہوجاتا ہے ۔

ਮਃ ੫ ॥
ਕਿਤੀ ਬੈਹਨ੍ਹ੍ਹਿ ਬੈਹਣੇ ਮੁਚੁ ਵਜਾਇਨਿ ਵਜ ॥ ਨਾਨਕ ਸਚੇ ਨਾਮ ਵਿਣੁ ਕਿਸੈ ਨ ਰਹੀਆ ਲਜ ॥੨॥

مਃ੫॥

کِتیِ بیَہن٘ہ٘ہِ بیَہنھے مُچُ ۄجائِنِ ۄج ॥

نانک سچے نام ۄِنھُ کِسےَ ن رہیِیا لج ॥੨॥

لفظی معنی:

کتی ۔ کتنے ہی ۔ بیہن ۔ بیٹھے ہیں۔ بینہین۔ بیٹھنے کی جگہ ۔ مچ ۔ بہت سے ۔ وجائن وج۔ شہرت۔ لج ۔عزت۔

ترجمہ:

کتنے ہی اس علام میں بس کر چلے گئے اور کتنوں نے ہی اپنے کاروبار کرکے شہرت حاصل کی مگر اے نانک۔ خدا کے نام کے بغیر کسی کو عزت نصیب نہیں ہوتی ۔

ਪਉੜੀ ॥ ਤੁਧੁ
ਧਿਆਇਨ੍ਹ੍ਹਿ ਬੇਦ ਕਤੇਬਾ ਸਣੁ ਖੜੇ ॥ ਗਣਤੀ ਗਣੀ ਨ ਜਾਇ ਤੇਰੈ ਦਰਿ ਪੜੇ ॥

پئُڑیِ ॥

تُدھُ دھِیائِن٘ہ٘ہِ بید کتیبا سنھُ کھڑے ॥

گنھتیِ گنھیِ ن جاءِ تیرےَ درِ پڑے ॥

ترجمہ:

اے خدا مغربی تہذیب و تمدن کی مذہبی کتابیں اور ہندوں کی مذہبی کتاب مراد ہر مذہب کی کتابیں تجھے ہی بیان کرتی ہیں ان میں تیری ہی حمدوثناہ ہے ۔ ان کی تعداد و شمار شمار سے باہر ہے جو تیرے در پر تیری تعظیم و عبادت کے لیئے پڑے ہوئے ہیں ۔

ਬ੍ਰਹਮੇ ਤੁਧੁ ਧਿਆਇਨ੍ਹ੍ਹਿ ਇੰਦ੍ਰ
ਇੰਦ੍ਰਾਸਣਾ ॥ ਸੰਕਰ ਬਿਸਨ ਅਵਤਾਰ ਹਰਿ ਜਸੁ ਮੁਖਿ ਭਣਾ ॥

ب٘رہمے تُدھُ دھِیائِن٘ہ٘ہِ اِنّد٘ر اِنّد٘راسنھا ॥

سنّکر بِسن اۄتار ہرِ جسُ مُکھِ بھنھا ॥

ترجمہ:

برہما اور اندر اپنے تخت پر تیری ہی یاد و ریاضت میں مصروف ہیں۔ شوجی اور وشنو اوتار تیری ہی حمدوثناہ زبان سےبیان کرتے ہیں۔

ਪੀਰ ਪਿਕਾਬਰ ਸੇਖ ਮਸਾਇਕ ਅਉਲੀਏ ॥ ਓਤਿ
ਪੋਤਿ ਨਿਰੰਕਾਰ ਘਟਿ ਘਟਿ ਮਉਲੀਏ ॥

پیِر پِکابر سیکھ مسائِک ائُلیِۓ ॥

اوتِ پوتِ نِرنّکار گھٹِ گھٹِ مئُلیِۓ ॥

ترجمہ:

مذہبی پیر یا بزرگ ہستیان اور پیغمبر اور ولی اللہ شیخ تیرے ہی اوصاف کی حمدؤثناہ کرتے ہیں۔ اے پاک خدا تو تانے پیٹے کی مانند ہر دل میں ملا ہوا ہے ۔

ਕੂੜਹੁ ਕਰੇ ਵਿਣਾਸੁ ਧਰਮੇ ਤਗੀਐ ॥ ਜਿਤੁ ਜਿਤੁ ਲਾਇਹਿ ਆਪਿ ਤਿਤੁ
ਤਿਤੁ ਲਗੀਐ ॥੨॥

کوُڑہُ کرے ۄِنھاسُ دھرمے تگیِئےَ ॥

جِتُ جِتُ لائِہِ آپِ تِتُ تِتُ لگیِئےَ ॥੨॥

لفظی معنی:

کتیبا ۔ مغربی مذہبی کتابیں۔ توریت، یہودی مذہب کی ، زبور، انجیل ، عیسائی مزہب کی ، قرآن ، اسلام کی ، سن ۔ معہ ۔ در پڑے ۔ گر ے ہوئے ۔ اندراسنا۔ اندر کے تکت والے ۔ سنکر ۔ شیو جی ۔ بر حق ۔ الہٰی حمدوثناہ ۔ مکھ بھنا۔ زبان سے گاتے ہیں بیان کرتے ہیں۔ پیر ۔ بزرگ ۔ پکار بر۔ پیغمبر ۔ الہٰی قاصد۔ خدا کا پیغام لانے والے ۔ مسائح ۔ بلند عظمت مذہبی رہنما۔ اولئے ۔ والی اللہ ۔ اوت بوت۔ آپس میں تانے پیٹے کی مانند ملے ہوئے ۔ مؤلئے ۔ ملا نے والا۔ وناس۔ مٹانا ۔ فناہ ۔ دھرمے گئے ۔ سچ ۔ حقیقت اور فرض شناسی سے آخر تک بنی رہتی ہے ۔

ترجمہ:

اے خدا کفر اور جھوٹ سے انسان اپنے آپ کو مٹالیتا ہے ۔ اور ایک راستبازی کے ذریعے ، ترقی کرتا ہے۔ مگر اے خدا جیسے اور جدھر تو لگاتا ہے اھر ہی انسان لگتا ہے ۔

ਸਲੋਕੁ ਮਃ ੫ ॥ ਚੰਗਿਆਈ ਆਲਕੁ ਕਰੇ ਬੁਰਿਆਈ ਹੋਇ ਸੇਰੁ ॥ ਨਾਨਕ ਅਜੁ ਕਲਿ ਆਵਸੀ
ਗਾਫਲ ਫਾਹੀ ਪੇਰੁ ॥੧॥

سلوکُ مਃ੫॥

چنّگِیائیِ آلکُ کرے بُرِیائیِ ہوءِ سیرُ ॥

نانک اجُ کلِ آۄسیِ گاپھل پھاہیِ پیرُ ॥੧॥

لفظی معنی:

چنگیائی ۔ نیکی ۔ آلک ۔ ستی ۔ غفلت۔ بربائی ۔ بدی ۔ سیر ۔ تیار۔ جدلی ۔ پھا ہیپیر ۔ پھندے میں پاوں۔

ترجمہ:

انسان نیک کام کر نے میں غفلت کرتا ہے اور بدی و گناہ کرنے کے لیئے ہمیشہ تیار رہتا ہے ۔ اے نانک جلدی ہی آج یا کل، دیر سویر موت کا پھندہ پڑنے والا ہے ۔

ਮਃ ੫ ॥ ਕਿਤੀਆ ਕੁਢੰਗ ਗੁਝਾ ਥੀਐ ਨ ਹਿਤੁ ॥ ਨਾਨਕ ਤੈ ਸਹਿ ਢਕਿਆ ਮਨ ਮਹਿ
ਸਚਾ ਮਿਤੁ ॥੨॥

مਃ੫॥

کِتیِیا کُڈھنّگ گُجھا تھیِئےَ ن ہِتُ ॥

نانک تےَ سہِ ڈھکِیا من مہِ سچا مِتُ ॥੨॥

لفظی معنی:

کتیبا۔ کتنے ہی ۔ کڈھنگ ۔ برے طریقے ۔ گجھا ۔ چھپے ۔ ہت۔ پیار۔ بیہہ ۔مالک ۔ خاوند۔ ڈھکیا۔ چھائیا ۔ سچا مت ۔ سچا دوست۔

ترجمہ:

اے خدا۔ ہماری بد اعمالیاں اور بد اعمالوں سے محبت تجھ سے چھپی ہوئی نہیں ( ہے ) ہیں۔ اے نانک اس خدا نے ہمارے بد اعمالوں پر پردہ ڈال رکھا ہے خدا ہی ہمارا سچا دوست ہے ۔

ਪਉੜੀ ॥ ਹਉ ਮਾਗਉ ਤੁਝੈ ਦਇਆਲ ਕਰਿ ਦਾਸਾ ਗੋਲਿਆ ॥ ਨਉ ਨਿਧਿ ਪਾਈ ਰਾਜੁ ਜੀਵਾ
ਬੋਲਿਆ ॥

پئُڑیِ ॥

ہءُ ماگءُ تُجھےَ دئِیال کرِ داسا گولِیا ॥

نءُ نِدھِ پائیِ راجُ جیِۄا بولِیا ॥

ترجمہ:

اے رحما ن الرحیم مہربان خادم کی آپ سے استدعا ہے کہ مجھے اپنے خادموں کا خادم بنا لے ۔ تیرا نام ہی میرے لیئے نو خزانے اور حکمرانی ہے، اسی سے میری زندگی ہے ۔

ਅੰਮ੍ਰਿਤ ਨਾਮੁ ਨਿਧਾਨੁ ਦਾਸਾ ਘਰਿ ਘਣਾ ॥ ਤਿਨ ਕੈ ਸੰਗਿ ਨਿਹਾਲੁ ਸ੍ਰਵਣੀ ਜਸੁ ਸੁਣਾ ॥

انّم٘رِت نامُ نِدھانُ داسا گھرِ گھنھا ॥

تِن کےَ سنّگِ نِہالُ س٘رۄنھیِ جسُ سُنھا ॥

ترجمہ:

یہ الہیٰ نام آب حیات کا خزانہ تیرے خادموں کے دل میں بہت ہے۔ ان کی صحبت و قربت میں اے خدا تیری صفت صلاح اور حمدثناہ سن کے میں از خد خوشی محسوس کرتا ہوں ۔

ਕਮਾਵਾ
ਤਿਨ ਕੀ ਕਾਰ ਸਰੀਰੁ ਪਵਿਤੁ ਹੋਇ ॥ ਪਖਾ ਪਾਣੀ ਪੀਸਿ ਬਿਗਸਾ ਪੈਰ ਧੋਇ ॥

کماۄا تِن کیِ کار سریِرُ پۄِتُ ہوءِ ॥

پکھا پانھیِ پیِسِ بِگسا پیَر دھوءِ ॥

ترجمہ:

ان کی خدمت اور سبق پر عمل سے میرا جسم پاک ہوتا ہے ۔ میں ان کے لیئے پنکھے لہراتا ہوں ، اور ان کے لیے پانی لے جاتا ہوں۔ میں ان کے لیے اناج پیس رہا ہوں ، اور ان کے پاؤں دھو رہا ہوں مراد ان کی عاجزی کے ساتھ خدمت کرتا ہوں اس سے مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے ۔

ਆਪਹੁ ਕਛੂ ਨ ਹੋਇ ਪ੍ਰਭ ਨਦਰਿ
ਨਿਹਾਲੀਐ ॥ ਮੋਹਿ ਨਿਰਗੁਣ ਦਿਚੈ ਥਾਉ ਸੰਤ ਧਰਮ ਸਾਲੀਐ ॥੩॥

آپہُ کچھوُ ن ہوءِ پ٘ربھ ندرِ نِہالیِئےَ ॥

موہِ نِرگُنھ دِچےَ تھاءُ سنّت دھرم سالیِئےَ ॥੩॥

لفظی معنی:

تجھے ۔ تجھ سے ۔ داسا گر لیا ۔ ۔ خادمان خادم ۔ نو ندھ ۔ نو خزانے ۔ جیوا لولیا۔ الہٰی حمدؤثناہ کرنے سے زندگی ملتی ہے ۔ انمرت نام ندھان۔ روحانی زندگی کا آب حیات نو خزانے ہے ۔ داسا گھر گھنا۔ خادمان خدا کے پاس ۔ بہت سے ۔ نہال۔ خوشی ۔ سرونی ۔ کانوں سے ۔ جس حمد۔ تعریف۔ کماوتن کی کار۔ انہوں کی خدمت کرنے سے ۔ سریر پوتر ہوئے ۔ جسمانی پاکیزگی ہوتی ہے ۔ پکھاپانی بیس وگسایپر ہوئے ۔ خدمت سے خوشی حاصل ہوتی ہے ۔ آپہو کچھو نہ ہوئے ۔ میں اپنے آپ کچھ کرنے کی حیثیت نہیں رکھا۔ پربھ ندر نہالئے ۔ اے خدا تیری نظر رحمت رکھ۔ موہ نرگن ۔ مجھ ب اوصاف۔ سنت ۔ خدا رسیدہ ۔ دھرمسالئے ۔ جہاں انسانی فرض شناسی پر خیالات کا بٹوار ہوتا ہے ۔ تھاؤں۔ محبت و قربت کے لئے جگہ ۔ سرن ۔ پناہ ۔ سایہ ۔ پیکھو ۔ دیدار ۔

ترجمہ:

مگر اے خدا مجھ میں کوئی ایسی طاقت نہیں کہ میں کچھ کر کسوں، یہ سب تیری نظر عنایت و رحمت سے ہے ۔ مجھے خدا رسیدہ انسانوں کی صحبت و قربت عنایت فرما ۔

ਸਲੋਕ ਮਃ ੫ ॥ ਸਾਜਨ ਤੇਰੇ ਚਰਨ ਕੀ ਹੋਇ
ਰਹਾ ਸਦ ਧੂਰਿ ॥ ਨਾਨਕ ਸਰਣਿ ਤੁਹਾਰੀਆ ਪੇਖਉ ਸਦਾ ਹਜੂਰਿ ॥੧॥

سلوک مਃ੫॥

ساجن تیرے چرن کیِ ہوءِ رہا سد دھوُرِ ॥

نانک سرنھِ تُہاریِیا پیکھءُ سدا ہجوُرِ ॥੧॥

لفظی معنی:

دہور۔ دہول۔ خاک پا۔ سرن ۔ پناہ۔ زیر قیادت ۔زیر سایہ ۔ پیکھو ۔ دیدار ۔ سدا ۔ ہمشہ ۔ حضور ۔ حاضر۔

ترجمہ:

اے دوست میں ہمیشہ تیرے پاؤں کی دہول بنا رہوں اور تیرے زیر سایہ میں تجھے اپنے ہمیشہ ساتھ بستا دیکھوں اور تیرا دیدار پاؤں۔

ਮਃ ੫ ॥ ਪਤਿਤ ਪੁਨੀਤ ਅਸੰਖ ਹੋਹਿ
ਹਰਿ ਚਰਣੀ ਮਨੁ ਲਾਗ ॥ ਅਠਸਠਿ ਤੀਰਥ ਨਾਮੁ ਪ੍ਰਭ ਜਿਸੁ ਨਾਨਕ ਮਸਤਕਿ ਭਾਗ ॥੨॥

مਃ੫॥

پتِت پُنیِت اسنّکھ ہوہِ ہرِ چرنھیِ منُ لاگ ॥

اٹھسٹھِ تیِرتھ نامُ پ٘ربھ جِسُ نانک مستکِ بھاگ ॥੨॥

لفظی معنی:

سپتت ۔ اخلاق یا چلن سے گرے ہوئے بد اخلاق ۔ اسنگھ ۔ بیشمار۔ پنت ۔ پاک و پائس۔ ہوہے ۔ ہوئے ہیں۔ ہر چرنی من لاگا۔ جنہوں نے خدا سے کی محبت۔ اٹھ سٹھ تیرتھ نام۔ الہٰی نام یعنی سچ و حقیقت پرستی اٹھا سٹھ زیارت گاہوں کی زیارت ہے ۔ مستک بھاگ ۔ جس کی قسمت میں اس کی پیشانی پر تحریر ہے ۔

ترجمہ:

بہت سے گناہگار، پاک اور متبر ک ہستیاں بن گئی ہیں جنہوں نے خدا سے پیار کیا۔ اپنے آپ کو الہٰی گرویدہ بنا ئیا ۔ الہٰی نام اڑسٹھ تیرتھوں یا زیارت گاہوں کی زیارت ہے ۔ مگر اے نانک یہ نام اسے نصیب ہوتا ہے جس کی پیشانی پر اس کی تقدیر مین تحریر ہوتا ہے ۔

ਪਉੜੀ ॥ ਨਿਤ
ਜਪੀਐ ਸਾਸਿ ਗਿਰਾਸਿ ਨਾਉ ਪਰਵਦਿਗਾਰ ਦਾ ॥ ਜਿਸ ਨੋ ਕਰੇ ਰਹੰਮ ਤਿਸੁ ਨ ਵਿਸਾਰਦਾ ॥ ਆਪਿ ਉਪਾਵਣਹਾਰ ਆਪੇ ਹੀ ਮਾਰਦਾ ॥

پئُڑیِ ॥

نِت جپیِئےَ ساسِ گِراسِ ناءُ پرۄدِگار دا ॥

جِس نو کرے رہنّم تِسُ ن ۄِساردا ॥

آپِ اُپاۄنھہار آپے ہیِ ماردا ॥

ترجمہ:

اے انسانوں ہر روز ہر لقمہ ہر ساس اس پرورش کرنے والے پرودگار کا نام لینا چاہیے ۔ خدا کی جس پر رحمت ہو اسے بھلاتا نہیں۔ وہی سب کو پیدا کرنے والا ہے اور وہی مارنے والاہے۔

error: Content is protected !!