Urdu Page 648

ਇਉ ਗੁਰਮੁਖਿ ਆਪੁ ਨਿਵਾਰੀਐ ਸਭੁ ਰਾਜੁ ਸ੍ਰਿਸਟਿ ਕਾ ਲੇਇ ॥ ਨਾਨਕ
ਗੁਰਮੁਖਿ ਬੁਝੀਐ ਜਾ ਆਪੇ ਨਦਰਿ ਕਰੇਇ ॥੧॥

اِءُ گُرمُکھِ آپُ نِۄاریِئےَ سبھُ راجُ س٘رِسٹِ کا لےءِ ॥

نانک گُرمُکھِ بُجھیِئےَ جا آپے ندرِ کرےءِ ॥੧॥

لفظی معنی:

ہستی ۔ ہاتھی ۔ انکس۔ کنڈ۔ اہرن ۔ آہرن۔ من تن ۔ دل و جان۔ اُبھی ۔ بیدرا ہوکر۔ آپ نواریئے ۔ خود چھوڑ کر۔ راج۔ حکومت۔ سر شٹ۔ عالم ۔ دنیا ۔ ندر ۔ نگاہ شفقت۔ گور مکھ بجھیئے ۔ مرشد کے وسیلے سے سمجھئے ۔

ترجمہ:

اس طرح ، جب مرشد کا پیروکار اپنی انا کو مکمل طور پر ختم کر دیتا ہے ، تب اسے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اسے پوری کائنات کی حاکمیت مل گئی ہے۔

اے نانک ، جب خدا خود اپنے فضل کی نظر ڈالتا ہے تب ہمیں مرشد کی تعلیمات کے ذریعے ایسی سمجھ ملتی ہے۔ || 1 ||

ਮਃ ੩ ॥ ਜਿਨ ਗੁਰਮੁਖਿ ਨਾਮੁ ਧਿਆਇਆ ਆਏ ਤੇ ਪਰਵਾਣੁ
॥ ਨਾਨਕ ਕੁਲ ਉਧਾਰਹਿ ਆਪਣਾ ਦਰਗਹ ਪਾਵਹਿ ਮਾਣੁ ॥੨॥

مਃ੩॥

جِن گُرمُکھِ نامُ دھِیائِیا آۓ تے پرۄانھُ ॥

نانک کُل اُدھارہِ آپنھا درگہ پاۄہِ مانھُ ॥੨॥

لفظی معنی:

گورمکھ ۔ مرشد کے ذریعے ۔ نام ۔ سچ و حقیقت ۔ پروان ۔ منظور۔ قبول۔ ل۔ خاندان۔ قبیلہ ۔ درگیہہ۔ دربار۔ کچہری ۔ مان ۔ وقار۔ عزت۔

ترجمہ:

منظور شدہ ان لوگوں کی آمد ہے جو مرشد کی تعلیمات کے ذریعے پیار سے خدا کے نام کو یاد کرتے ہیں۔

اے نانک ، وہ اپنے نسب کو بچاتے ہیں ، اور خدا کی الہیٰ درگاہ میں عزت پاتے ہیں۔ || 2 ||

ਪਉੜੀ ॥ ਗੁਰਮੁਖਿ ਸਖੀਆ ਸਿਖ ਗੁਰੂ
ਮੇਲਾਈਆ ॥ ਇਕਿ ਸੇਵਕ ਗੁਰ ਪਾਸਿ ਇਕਿ ਗੁਰਿ ਕਾਰੈ ਲਾਈਆ ॥

پئُڑیِ ॥

گُرمُکھِ سکھیِیا سِکھ گُروُ میلائیِیا ॥

اِکِ سیۄک گُر پاسِ اِکِ گُرِ کارےَ لائیِیا ॥

ترجمہ:

مرشد نے ان دوستانہ پیروکاروں کو آپس میں ملادیا ہے جو اس کی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں۔

کچھ مرشد کے ساتھ رہتے ہیں اور اس کی خدمت کرتے ہیں اور کچھ دوسرے کاموں کے لیے تفویض کیے جاتے ہیں۔

ਜਿਨਾ ਗੁਰੁ ਪਿਆਰਾ ਮਨਿ ਚਿਤਿ ਤਿਨਾ
ਭਾਉ ਗੁਰੂ ਦੇਵਾਈਆ ॥ ਗੁਰ ਸਿਖਾ ਇਕੋ ਪਿਆਰੁ ਗੁਰ ਮਿਤਾ ਪੁਤਾ ਭਾਈਆ ॥ ਗੁਰੁ ਸਤਿਗੁਰੁ ਬੋਲਹੁ ਸਭਿ ਗੁਰੁ
ਆਖਿ ਗੁਰੂ ਜੀਵਾਈਆ ॥੧੪॥

جِنا گُرُ پِیارا منِ چِتِ تِنا بھاءُ گُروُ دیۄائیِیا ॥

گُر سِکھا اِکو پِیارُ گُر مِتا پُتا بھائیِیا ॥

گُرُ ستِگُرُ بولہُ سبھِ گُرُ آکھِ گُروُ جیِۄائیِیا ॥੧੪॥

لفظی معنی:

گورمکھ ۔ مرید مرشد ۔ سکھیا۔ ساتھی ۔ ہمجولی ۔ سکھ ۔ مرید ۔ سیوک۔ خدمتگار ۔ کارے ۔ کام ۔ من چت۔ دل و دماغ میں۔ بھاؤ۔ پیار ۔ پریم۔ گر ۔ مرشد۔ گروجیوئییا ۔ روحانی زندگی دیتاہے ۔

ترجمہ:

جو لوگ اپنے پیارے مرشد کو اپنے شعوری ذہن میں بساتے ہیں ، مرشد انہیں اپنی محبت سے نوازتا ہے۔

مرشد کو اپنے پیروکاروں ، دوستوں ، بچوں اور بہن بھائیوں کے لیے یکساں محبت ہے۔

آپ سب محبت سے سچے مرشد کو بار بار یاد کریں ، کیونکہ جب ہم سچے مرشد کو یاد کرتے ہیں تو وہ ہماری روحانی زندگی کو تروتارہ کر دیتا ہے۔ || 14 ||

ਸਲੋਕੁ ਮਃ ੩ ॥ ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਨ ਚੇਤਨੀ ਅਗਿਆਨੀ ਅੰਧੁਲੇ ਅਵਰੇ ਕਰਮ
ਕਮਾਹਿ ॥ ਜਮ ਦਰਿ ਬਧੇ ਮਾਰੀਅਹਿ ਫਿਰਿ ਵਿਸਟਾ ਮਾਹਿ ਪਚਾਹਿ ॥੧॥

سلوکُ مਃ੩॥

نانک نامُ ن چیتنیِ اگِیانیِ انّدھُلے اۄرے کرم کماہِ ॥

جم درِ بدھے ماریِئہِ پھِرِ ۄِسٹا ماہِ پچاہِ ॥੧॥

لفظی معنی:

نہ چیتنی ۔ یاد نہیں کرتے ۔ اگیانی ۔ بے علم ۔ ناندان۔ اندھلے ۔ اندھیرے میں۔ بلا سوچے سمجھے ۔ ادرے ۔ ناواجب ۔ جم در ۔ الہٰی کووال کے در پر ۔ الہٰی کوتوالی میں ۔ بدھے ۔ باندھ کر ۔ وسٹا ۔ گندگی

ترجمہ:

اے نانک ، روحانی طور پر جاہل اور نادان لوگ خدا کے نام کو یاد نہیں کرتے اور دوسرے بیکار کام کرتے رہتے ہیں ،

وہ موت کے آسیب کے ہاتھوں پابند اور سزا یافتہ ہیں۔ اور آخر میں ، وہ برائیوں کی گندگی میں پھنس جاتے ہیں۔ || 1 ||

ਮਃ ੩ ॥ ਨਾਨਕ ਸਤਿਗੁਰੁ ਸੇਵਹਿ
ਆਪਣਾ ਸੇ ਜਨ ਸਚੇ ਪਰਵਾਣੁ ॥ ਹਰਿ ਕੈ ਨਾਇ ਸਮਾਇ ਰਹੇ ਚੂਕਾ ਆਵਣੁ ਜਾਣੁ ॥੨॥

مਃ੩॥

نانک ستِگُرُ سیۄہِ آپنھا سے جن سچے پرۄانھُ ॥

ہرِ کےَ ناءِ سماءِ رہے چوُکا آۄنھُ جانھُ ॥੨॥

لفظی معنی:

سیویہہ۔ خدمت۔ پروان۔ منظور۔ سمائے ۔محو۔ چوکا۔ مٹا۔ آون جان۔ تناسخ ۔

ترجمہ:

اے نانک ، جو اپنے سچے مرشد کی خدمت اور پیروی کرتے ہیں وہ سچے اور منظور شدہ ہیں۔

وہ خدا کے نام کی یاد میں مشغول رہتے ہیں ، اور ان کی پیدائش اور موت کا چکر ختم ہو جاتا ہے۔ || 2 ||

ਪਉੜੀ ॥ ਧਨੁ ਸੰਪੈ
ਮਾਇਆ ਸੰਚੀਐ ਅੰਤੇ ਦੁਖਦਾਈ ॥ ਘਰ ਮੰਦਰ ਮਹਲ ਸਵਾਰੀਅਹਿ ਕਿਛੁ ਸਾਥਿ ਨ ਜਾਈ ॥

پئُڑیِ ॥

دھنُ سنّپےَ مائِیا سنّچیِئےَ انّتے دُکھدائیِ ॥

گھر منّدر مہل سۄاریِئہِ کِچھُ ساتھِ ن جائیِ ॥

ترجمہ:

ہم دنیاوی دولت جمع کرتے ہیں ، لیکن آخر کار یہ مصیبت لاتی ہے۔

سجے ہوئے گھر ، حویلی اور محل کسی کے ساتھ نہیں جائیں گے۔

ਹਰ ਰੰਗੀ ਤੁਰੇ
ਨਿਤ ਪਾਲੀਅਹਿ ਕਿਤੈ ਕਾਮਿ ਨ ਆਈ ॥ ਜਨ ਲਾਵਹੁ ਚਿਤੁ ਹਰਿ ਨਾਮ ਸਿਉ ਅੰਤਿ ਹੋਇ ਸਖਾਈ ॥ ਜਨ
ਨਾਨਕ ਨਾਮੁ ਧਿਆਇਆ ਗੁਰਮੁਖਿ ਸੁਖੁ ਪਾਈ ॥੧੫॥

ہر رنّگیِ تُرے نِت پالیِئہِ کِتےَ کامِ ن آئیِ ॥

جن لاۄہُ چِتُ ہرِ نام سِءُ انّتِ ہوءِ سکھائیِ ॥

جن نانک نامُ دھِیائِیا گُرمُکھِ سُکھُ پائیِ ॥੧੫॥

لفظی معنی:

سنپے ۔ سپنتی ۔ جائیداد۔ مائیا۔ دولت ۔ سنچیئے ۔ اکھٹی کریں۔ انتے۔ اخر۔ رنگی ترے ۔ علیحدہ علیحدہ رنگوں کے گھوڑے۔ سکھائی۔ ساتھی ۔ مددگار۔

ترجمہ:

ہم گھوڑوں کی مختلف نسلیں پالتے ہیں ، لیکن یہ آخر میں کوئی مقصد نہیں رکھتے ہیں۔

اے انسانوں ، اپنے ذہن کو خدا کے نام کی طرف مائل کرو جو کہ آخر میں تمہارا ساتھی ہو گا۔

اے نانک ، جو مرشد کی تعلیمات پر عمل کرتا ہے اور محبت سے عقیدت کے ساتھ خدا کے نام کو یاد کرتا ہے ،وہ روحانی سکون حاصل کرتا ہے۔ || 15 ||

ਸਲੋਕੁ ਮਃ ੩ ॥ ਬਿਨੁ ਕਰਮੈ ਨਾਉ ਨ ਪਾਈਐ ਪੂਰੈ
ਕਰਮਿ ਪਾਇਆ ਜਾਇ ॥ ਨਾਨਕ ਨਦਰਿ ਕਰੇ ਜੇ ਆਪਣੀ ਤਾ ਗੁਰਮਤਿ ਮੇਲਿ ਮਿਲਾਇ ॥੧॥

سلوکُ مਃ੩॥

بِنُ کرمےَ ناءُ ن پائیِئےَ پوُرےَ کرمِ پائِیا جاءِ ॥

نانک ندرِ کرے جے آپنھیِ تا گُرمتِ میلِ مِلاءِ ॥੧॥

لفظی معنی:

کرمے ۔ بخشش۔ ندر۔ نظر عنایت ۔ گرمت۔ سبق مرشد ۔

ترجمہ:

خدا کا نام اس کے فضل کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا ، یہ صرف اس کی مہربانی سے حاصل ہوتا ہے۔

اے نانک ، اگر خدا کسی پر اپنے فضل کی نظر ڈالتا ہے ، تو وہ اس شخص کو مرشد کی تعلیمات کے ذریعے اپنے ساتھ جوڑتا ہے۔ || 1 ||

ਮਃ ੧ ॥ ਇਕ
ਦਝਹਿ ਇਕ ਦਬੀਅਹਿ ਇਕਨਾ ਕੁਤੇ ਖਾਹਿ ॥ ਇਕਿ ਪਾਣੀ ਵਿਚਿ ਉਸਟੀਅਹਿ ਇਕਿ ਭੀ ਫਿਰਿ ਹਸਣਿ ਪਾਹਿ ॥
ਨਾਨਕ ਏਵ ਨ ਜਾਪਈ ਕਿਥੈ ਜਾਇ ਸਮਾਹਿ ॥੨॥

مਃ੧॥

اِک دجھہِ اِک دبیِئہِ اِکنا کُتے کھاہِ ॥

اِکِ پانھیِ ۄِچِ اُسٹیِئہِ اِکِ بھیِ پھِرِ ہسنھِ پاہِ ॥

نانک ایۄ ن جاپئیِ کِتھےَ جاءِ سماہِ ॥੨॥

لفظی معنی:

وجیہہ ۔ جلائے ۔ ہسنھ ۔ پاہے ۔ سکے کوئیں میں ڈالے جاتے ہیں ۔ ایونہ جاپئی ۔ یہ معلوم نہیں ہوتا۔

ترجمہ:

کچھ لوگ اپنے مردہ کو جلاتے ہیں ، کچھ زمین میں دفن کرتے ہیں ، جبکہ کچھ لاشیں کتوں جیسے جانور کھاتے ہیں۔

کچھ لاشیں پانی میں پھینک دی جاتی ہیں ، جبکہ دیگر کو خشک کنویں (بند جگہ) میں رکھا جاتا ہے تاکہ گدھ کھائیں۔

اے نانک ، ان سارے طریقوں سے،؎ یہ معلوم نہیں ہے کہ روحیں آخر کہاں جاتی ہیں اور کس چیز میں ضم ہوتی ہیں۔ || 2 ||

ਪਉੜੀ ॥ ਤਿਨ ਕਾ ਖਾਧਾ ਪੈਧਾ ਮਾਇਆ ਸਭੁ ਪਵਿਤੁ ਹੈ
ਜੋ ਨਾਮਿ ਹਰਿ ਰਾਤੇ ॥ ਤਿਨ ਕੇ ਘਰ ਮੰਦਰ ਮਹਲ ਸਰਾਈ ਸਭਿ ਪਵਿਤੁ ਹਹਿ ਜਿਨੀ ਗੁਰਮੁਖਿ ਸੇਵਕ ਸਿਖ
ਅਭਿਆਗਤ ਜਾਇ ਵਰਸਾਤੇ ॥

پئُڑیِ ॥

تِن کا کھادھا پیَدھا مائِیا سبھُ پۄِتُ ہےَ جو نامِ ہرِ راتے ॥

تِن کے گھر منّدر مہل سرائیِ سبھِ پۄِتُ ہہِ جِنیِ گُرمُکھِ سیۄک سِکھ ابھِیاگت جاءِ ۄرساتے ॥

ترجمہ:

کھانا ، کپڑے اور ان کے تمام دنیاوی مال ، جو خدا کے نام کی محبت میں رہتے ہیں ، مقدس ہیں۔

ان کے گھر ، حویلی ، محل اور آرام گاہیں مقدس ہیں جہاں مرشد کے پیروکار ، عقیدت مند ، پیروکار اور دنیا سے بیلاگ رہنے والے جاتے ہیں اور سکون سے رہتے ہیں۔

ਤਿਨ ਕੇ ਤੁਰੇ ਜੀਨ ਖੁਰਗੀਰ ਸਭਿ ਪਵਿਤੁ ਹਹਿ ਜਿਨੀ ਗੁਰਮੁਖਿ ਸਿਖ ਸਾਧ ਸੰਤ
ਚੜਿ ਜਾਤੇ ॥ ਤਿਨ ਕੇ ਕਰਮ ਧਰਮ ਕਾਰਜ ਸਭਿ ਪਵਿਤੁ ਹਹਿ ਜੋ ਬੋਲਹਿ ਹਰਿ ਹਰਿ ਰਾਮ ਨਾਮੁ ਹਰਿ ਸਾਤੇ ॥
ਜਿਨ ਕੈ ਪੋਤੈ ਪੁੰਨੁ ਹੈ ਸੇ ਗੁਰਮੁਖਿ ਸਿਖ ਗੁਰੂ ਪਹਿ ਜਾਤੇ ॥੧੬॥

تِن کے تُرے جیِن کھُرگیِر سبھِ پۄِتُ ہہِ جِنیِ گُرمُکھِ سِکھ سادھ سنّت چڑِ جاتے ॥

تِن کے کرم دھرم کارج سبھِ پۄِتُ ہہِ جو بولہِ ہرِ ہرِ رام نامُ ہرِ ساتے ॥

جِن کےَ پوتےَ پُنّنُ ہےَ سے گُرمُکھِ سِکھ گُروُ پہِ جاتے ॥੧੬॥

لفظی معنی:

پیدا ۔ پہنیا۔ بلوت ۔ پاک۔نام۔ سچ وحقیقت ۔ راتے ۔ محو ۔ ابھیاگت۔ جنکا کوئی سہارا انہیں۔ طارق الدنیا ۔ درسائے ۔ آرام پاتے ہیں۔ ترے ۔ گھوڑے ۔ زین ۔کاٹھی ۔ خرگر ۔ شہرو کرم۔ اعمال ۔ دھرم۔ مذہبی فرائض ۔ پوتے ۔ خزانے ۔ پلے ۔ دامن میں۔ پن۔ نیکی ۔

ترجمہ:

مبارک ہیں ان کے تمام گھوڑے ، زین اور گھوڑے کے کمبل ، جن پر مرشد کے پیروکار اور متقی لوگ سوار ہوتے ہیں۔

پاکیزہ ان لوگوں کے اعمال ہیں جو ہمیشہ ابدی خدا کا نام لیتے ہیں۔

وہ مرشد کی پیروی کرنے والے پیروکار ، جن کے پاس خوبیوں کا خزانہ ہے ، وہ مرشد کی پناہ میں جاتے ہیں۔ || 16 ||

ਸਲੋਕੁ ਮਃ ੩ ॥ ਨਾਨਕ ਨਾਵਹੁ ਘੁਥਿਆ
ਹਲਤੁ ਪਲਤੁ ਸਭੁ ਜਾਇ ॥ ਜਪੁ ਤਪੁ ਸੰਜਮੁ ਸਭੁ ਹਿਰਿ ਲਇਆ ਮੁਠੀ ਦੂਜੈ ਭਾਇ ॥ ਜਮ ਦਰਿ ਬਧੇ ਮਾਰੀਅਹਿ
ਬਹੁਤੀ ਮਿਲੈ ਸਜਾਇ ॥੧॥

سلوکُ مਃ੩॥

نانک ناۄہُ گھُتھِیا ہلتُ پلتُ سبھُ جاءِ ॥

جپُ تپُ سنّجمُ سبھُ ہِرِ لئِیا مُٹھیِ دوُجےَ بھاءِ ॥

جم درِ بدھے ماریِئہِ بہُتیِ مِلےَ سجاءِ ॥੧॥

لفظی معنی:

نادہ گھتھیا۔ سچ وحقیقت ملا کر۔ حلت پلت۔ حال و مستقبل ۔ جپ ۔ یاو۔ تب ۔جسمانی بندگی یا عبادت۔ ہرلیا۔ ضائع ہو جاتا ہے ۔ مٹھی ۔ لٹ یا لغتی ۔ دوجے بھائے ۔ دوسروں سے محبت میں۔

ترجمہ:

اے نانک ، خدا کے نام کو یاد کرنے کا موقع گنوا کر ، انسان یہاں اور آخرت میں سب کچھ کھو دیتا ہے۔

ان کی عبادت ، تپسیا اور سخت نظم و ضبط کا صلہ سب ضبط کر لیا جاتا ہے ، کیونکہ وہ خدا کے علاوہ دوسروں کی محبت سے دھوکہ کھا جاتے ہیں۔

موت کے آسیب کے دروازے پر بند ، انہیں مارا پیٹا جاتا ہے اور انہیں سخت سزا دی جاتی ہے۔ || 1 ||

error: Content is protected !!